Live Updates

پہلگام کشمیر واقع کے بعد بھارتی جنگی جنون راجستھان بھی پہنچ گیا

بارڈر سکیورٹی کے لیے بی ایس ایف کی وردی میں انڈین آرمی نے پوزیشن لے لی ،ذرائع

جمعرات 1 مئی 2025 18:27

عمر کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء) پہلگام کشمیر واقع کے بعد بھارتی جنگی جنون راجستھان بھی پہنچ گیا۔ انتہائی اہم ذرائع کے مطابق بارڈر سکیورٹی کے لیے بی ایس ایف کی وردی میں انڈین ارمی نے پوزیشن لے لی ۔تفصیلات کے مطابق اگلے مورچوں کے قریبی گاؤں خالی کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے عارضی طور پر کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے انتہائی اہم ذرائع کے مطابق باڑ کی تاروں میں جدید الیکٹرونک الات نصب کئے گئے ہیں جونہی جاندار چیز قریب آتے ہی الارم بجنا شروع ہو جاتے ہیں ذرائع کے مطابق یہ لینس ٹیکنالوجی بھارت نے اسرائیل سے حاصل کی ہے اور اگلے مورچوں پر بھاری اسلحہ اور شارٹ گنز نصب کر دی گئی ہیں گجرات کے قریب سوئی گام شہر کے نزدیک گاؤں میں انڈین ارمی اپنی پوزیشن لے چکی ہے رن کچھ میں بھی انڈین ارمی نے اپنی نفری بڑھا دی ہے راجستھان کے تین اضلاح بیکانئر بارمیئر جیئسلمیر کے کئی دیہاتوں میں رات کے گشت بڑھا دیے گئے بھارت کی جانب سے سندھ سے ملحقہ سرحدوں پر انتہائی جنگی آلات کو بھی اہم مقامات پر نصب کیا جا چکا ہے ذرائع کے مطابق باڑ میر اتر لائی ایئرپورٹ پر جہازوں کی پروازیں دیکھی گئی ہیں اور جدید قسم کے جنگی جہاز پہنچا دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جدید میزائل اور ریڈار سسٹم نصب کر دیے گئے ہیں سندھ سے ملحقہ بھارتی صوبے راجستھان کے جزیرے پچھم میں پاک افواج پر نگرانی کے لیے جدید ترین ٹیلی اسکوپ جیسے جدید الات لگا دیے گئے ہیں جنگی ماہرین کے مطابق اگر بھارت نے پاکستان کو جنگ پر مجبور کیا تو اس مرتبہ ہند پر جنگ راجستھان کے علاقے باڑمیر جیسلمیر بکانیر جود پور بھرتپور کے علاقوں میں لڑی جائے گی بھارتی فوج کی شدید تیاریوں کی بعد پاک فضائیہ اور پاک افواج کو بھی جدید ترین جنگی ہتھیاروں سے لیس کر دیا گیا ہے اور پاک فوج نے دشمن کو دندان شکن جواب دینے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے ہیں ممکنہ جاریت سے نمٹنے کے لیے مصلح افواج ہائی الرٹ کر دی گئی ہے ارمی چیف اور وزیراعظم کے فوری ایکشن لینے سے مکار ظالم مودی سرکار کے جنگی جنون کے غبارے سے ہوا نکلنا شروع ہوگئی ہے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات