ش* فیصل آباد،پاک فوج کی حمایت میں تاجروں اورسیاسی رہنماوں کی قیادت ریلیاں

جمعرات 1 مئی 2025 21:50

ج* فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2025ء)پاک فوج کی حمایت میں تاجروں اورسیاسی رہنماوں کی قیادت ریلیاں، تاجروں سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،شرکاء نے ریلی کے تمام راستے پاک فوج زندہ باد، جنرل عاصم منیر زندہ باد اور مودی مردہ باد کے نعرے لگائے ،ا ٓن لائن کے مطابق مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی وصدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا نے شدید گرمی میں فوج کی حمایت میں ریلی کی قیادت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہاکہپاکستان جارحیت کاقائل نہیں لیکن بھارت نے جارحیت کی تو محب وطن تاجر برادری اپنی مایہ ناز افواج کے کھڑی ہوکر ملکی سرحدوں کے ایک ایک انچ کا دفاع کریگی اور بھارت کواسکے کسی بھی جارحانہ اقدام کامنہ توڑ جواب د یگی اس موقع پت ریلی میں جنرل سیکرٹری شیخ سعیداحمد، ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد،چیئر مین مرزا اشرف مغل،صدر ینگ ٹریڈرز ملک سہیل نیاز طور اور سینئر رہنماؤں شیخ ارسلان اچھی،عمران مجید ملک،ملک عباس اشرف،حاجی عبدالحمید،ملک ذوالفقار علی چوہدری اعجازاحمدسمیت تاجروں کی کثیر تعدادنے شرکت کی خواجہ شاہد رزاق سکا نے مزید کہا کہ ملک بھر کی تاجر برادری پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی تائید کرتی ہے اس اجلاس کے فیصلوں سے قوم کا مورال بلند ہوا ہے بھارت اپنی ناکام سیکورٹی کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے۔

(جاری ہے)

لیکن وہ یہ مت بھولے کہ پوری قوم بغیر کسی ابہام کے وطن کے دفاع کیلئے سرحدوں کے محافظوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ا ہمیں اپنی مایہ ناز افواج پر فخر ہے جوبھارتی جارحیت کو منہ توڑ جواب دینے کی پوری پوری صلاحیت رکھتی ہے۔جنرل سیکرٹری شیخ سعیداحمداورڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد نے کہا کہ بھارت نے پہلگام کا ڈرامہ رچایا ہے پوری قوم اس سفاکیت،بھارتی آبی جارحیت اوراسرائیلی دہشت گردی کے خلاف کے خلاف متحد ہے اور کسی بھی قسم کی جارحیت یا مس ایڈونچر کابھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔