
ْپاکستانی حجاج کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی، ڈائریکٹر جنرل حج مشن عبدالوہاب سومرو
جمعرات 1 مئی 2025 21:55
(جاری ہے)
ڈائریکٹر جنرل حج نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف، وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمان کی رہنمائی میں پاکستان حج مشن نے اللہ کے مہمانوں (حجاج) کی خدمت کو بہتر بنانے کے لیے ایک جامع منصوبہ بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ، رہائش اور کھانے پینے کے معیاری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، تاکہ حجاج کرام کو روحانی سفر میں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو کی سرگرم قیادت میں 2025ء کا حج آپریشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ مختلف خدمات فراہم کرنے والے سعودی اداروں کے ساتھ ہم آہنگی، مدینہ میں دوہرے کھانوں کی فراہمی، نئی بسیں، اور فیملی رومز کی رہائش جیسی سہولیات اس سال کے حج کو گزشتہ سالوں سے بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ مکہ،۔مدینہ اور جدہ ایئرپورٹ پر پاکستان حج مشن کی ٹیم عازمین کرام کی بہترین خدمت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ تمام ترقیاتی اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس سال پاکستانی حجاج کو بہترین حج کا تجربہ ہو گا۔چیئرمین پاکستان علماء کونسل و صدر دارالافتائ پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، مفتی محمد عمر فاروق، مولانا نعمان حاشر، مولانا ابو بکر حمید صابری ، مولانا طاہر عقیل اعوان ، مولانا اسد اللہ فاروق، علامہ طاہر الحسن ، مولانا عزیز اکبر قاسمی ، مولانا محمد اسلم صدیقی ، مولانا عبید اللہ گورمانی ، مولانا ذوالفقار ، مولانا محمد اشفاق پتافی اور دیگر نے پاکستان علماء کونسل اور دارالافتاء پاکستان کی طرف سے جاری فتویٰ میں کہا ہے کہ پاکستان اور عالم اسلام کے حجاج و زائرین حرمین شریفین سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ سفر حرمین شریفین کے دوران سعودی عرب کے قوانین کی مکمل پابندی کریں۔ سعودی عرب کی وزارت داخلہ ، وزارت حج و عمرہ کے ضابطوں کو اپنے لیے لازم رکھیں۔ حرم شریف کی مکمل حدود میں نماز کا ثواب ایک لاکھ نماز کے برابر ہے لہذا اپنے ہوٹل کی یا قریبی مسجد میں رش کے اوقات میں نماز اد اکریں۔ خواتین اپنے کمروں میں نماز ادا کریں۔ ایام حج کے قریب اپنی صحت کا خیال رکھیں۔ منیٰ ، عرفات ، مزدلفہ میں سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی تعلیمات پر مکمل عمل کریں۔ رمی ، جمرات کیلئے سعودی عرب کی وزار ت حج و عمرہ و داخلہ کی تعلیمات کے مطابق عمل کریں۔ بغیر عمرہ کے احرام کے صرف طواف کیلئے احرام باندھنا درست نہ ہے لہذا سعودی عرب کے تمام اداروں سے تعاون اور قانون اور ضابطوں پر عمل کرنا لازم ہے۔ کسی بھی صورت سیاسی بحث و مباحثہ ، نعرہ بازی مت کریں۔ اپنے آپ کو صرف اور صرف عبادات تک محدود رکھیں اور اپنے وقت کو قیمتی بنائیں۔مزید اہم خبریں
-
امدادی کٹوتیوں کے دوران جنیوا میں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی شروع
-
آئی سی سی: بے ضابطگیوں کی تحقیقات پر پراسیکیوٹر کریم خان نے رخصت لے لی
-
غزہ میں امداد کی بحالی خوش آئند لیکن مقدار انتہائی ناکافی، ٹام فلیچر
-
اسرائیل کا غزہ میں امداد کی ترسیل بحال کرنے کے لیے یو این سے رابطہ
-
اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو وہ عزت بخشی جو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی
-
اس وقت پاکستان میں 2 ہی لیڈرز ہیں
-
وباء کے دنوں میں ہیرو بن کر ابھرنے والوں کی عالمی رہنماؤں سے توقعات
-
عمران خان سے جیل میں اہم ملاقات کی خبر کا کوئی سرپیر نہیں
-
یہ لوگ جاہل ہیں، ان میں سیاسی شعور نہیں ہے
-
خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 9 خوارج کو ہلاک کردیا گیا
-
کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے
-
کمیٹی میں اپوزیشن کی نمائندگی ہوتی تو وفد کی آواز پاکستان کی آواز بن کر سامنے آتی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.