
ہماری امن کی خواہش کو کمزور ی نہ سمجھا جائے، کسی قسم کی مہم جوئی ہوئی تو بھرپور قوت سے جواب دیں گے ، پاکستانی سفیر
دو جوہری طاقتیں آمنے سامنے آئیں توحالات کیا ہوں گے کچھ نہیں کہاجاسکتا، پاکستان نے ہمیشہ ذمہ داری اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے، رضون سعید شیخ کا امریکی ٹی وی اے بی سی نیوز کو انٹرویو
فیصل علوی
جمعہ 2 مئی 2025
14:25

(جاری ہے)
بھارت اپنی جابرانہ پالیسیوں اور انتظامی کوتاہیوں کا بوجھ پاکستان پر نہیں ڈال سکتا۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی صورت خطے میں کشیدگی نہیں چاہتے اگر دو جوہری طاقتیں آمنے سامنے آئیں تو حالات کیا شکل اختیار کرتے ہیں اس کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
گفتگو کے دوران پاکستانی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، گزشتہ سال پاکستان میں دہشت گردی کے تقریباً ایک ہزار واقعات پیش آئے۔ پاکستان نے دہشت گردی کی عالمی جنگ میں صف اول کا کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں جانوں اور اربوں ڈالر کا مالی نقصان بھی اٹھایاہے۔7لاکھ فوج کی موجودگی بھی مقبوضہ کشمیر میں امن کو یقیی نہیں بنا سکتی تو یہ بھارت کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ان کایہ بھی کہنا تھا کہ بھارت اپنی جابرانہ پالیسیوں، انتخابی مجبوریوں یا انتظامی کوتاہیوں کا بوجھ پاکستان پر نہیں ڈال سکتا۔دریں اثناءاقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ملاقات میں جنوبی ایشیا کی حالیہ کشیدہ صورت حال اور اس کے ممکنہ اثرات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ پاکستانی مندوب نے زور دیا کہ اسلام آباد خطے میں امن و استحکام کے قیام کیلئے پرعزم ہے اور ہر ممکن سفارتی کوشش جاری رکھے گا۔پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ بھارت نہ صرف سیاسی مقاصد کیلئے خطرناک بیانیہ اپنا رہا ہے بلکہ علاقائی استحکام کو بھی داﺅ پر لگا رہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
ابراہم اکارڈز سے متعلق دباؤ آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے
-
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے
-
ٹیکس شارٹ فال ہوشربا 1400 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
اگراندرونی مسائل حل ہو جائیں تو پاکستان نمایاں طور پر ترقی کر سکتا ہے
-
ایران سے افغان مہاجرین کی وسیع بے دخلی پر ادارہ مہاجرت کو تشویش
-
کے پی بجٹ کی منظوری پر پارٹی میں اختلافات ہیں ان کو ختم کریں گے
-
ملک میں شیطانیت کا مرکز جاتی امراء ہے جس کے شیاطین سر سے لیکر پاؤں تک اس لوٹ مار میں ڈوبے ہوئے ہیں
-
بھارت کی آبی جارحیت کے باعث دریائے چناب ،ندی نالوں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھنے لگی
-
وزیراعلی علی امین گنڈاپور کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی
-
غریب ممالک کو پائیدار ترقی کے حصول میں مالی وسائل فراہم کرنے کا مطالبہ
-
حکومت کا پاکستانی پاسپورٹ کی بہتری کا دعوٰی غلط نکلا
-
وفاقی حکومت کا بجلی بلوں میں صوبائی الیکٹرسٹی ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.