
ملکی دفاع اور قومی سلامتی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کا یک زبان ہو نا خوش آئند ہے، نواز شریف
پارلیمنٹیرینز کے اس کردار سے قومی یکجہتی کو فروغ ملے گا اور عوام میں بھی اتفاق و اتحاد کی فضا پیدا ہوگی، عظیم مقصد کیلئے ہر طرح کے اختلافات کو ایک طرف رکھ دینا اچھی روایت ہے، صدر ن لیگ کی عرفان صدیقی سے ملاقات کے دوران گفتگو
فیصل علوی
جمعہ 2 مئی 2025
16:46

(جاری ہے)
سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے سربراہ اور قائمہ کمیٹی امور خارجہ کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صدر ن لیگ نواز شریف نے کہا کہ پارلیمنٹیرینز کے اس کردار سے قومی یکجہتی کو فروغ ملے گا اور عوام میں بھی اتفاق و اتحاد کی فضا پیدا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے لیکن تمام اختلافات کو بھلا کرملکی دفاع کیلئے سب کا اکھٹا ہونا خوش آئند ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل بھارتی اقدامات کے خلاف سینیٹ میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی تھی۔اپوزیشن سمیت سینیٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں نے قرارداد کی حمایت کی تھی۔چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس ہوا جس میں معمول کی کارروائی معطل کی گئی تھی۔سینیٹ اجلاس کی کارروائی کے دوران سینیٹ میں قرارداد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پیش کی تھی ۔قرارداد کے مطابق بھارتی الزامات کومسترد کر دیاگیاتھا۔کسی نے بھی پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا تو وہ جان لے کہ ہم پوری طرح تیار تھے۔ قومی سلامتی نے کہا پانی بند کرنا جنگ کے مترادف ہوگا،قرارداد کے مطابق پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا تھا۔ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑجواب دیا جائے گا۔ بھارت کے تمام الزامات مسترد کرتے تھے۔ قرارداد میں کہا گیا تھاکہ پاکستان ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا تھا۔ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑجواب دیا جائے گا۔ بھارت کے تمام الزامات مسترد کرتے ہیں۔سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا تھاکہ بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو یکسرمسترد کرتے تھے۔ سندھ طاس معاہدہ پاکستان کے 24 کروڑعوام کی لائف لائن ہے، واہگہ بارڈر کو فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیاتھا۔واہگہ بارڈر کو فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا سارک سکیم کے تحت پاکستان میں موجود بھارتیوں کے ویزے منسوخ کردئیے گئے تھے۔
مزید اہم خبریں
-
یو این چیف کو شام میں فرقہ وارانہ کشیدگی اور ہلاکتوں پر تشویش
-
مالیاتی بحران سے پناہ گزینوں کے لیے خطرات میں اضافہ، یو این ایچ سی آر
-
بدلتے ڈیجیٹل منظرنامے میں آزادی صحافت کی اہمیت میں اضافہ، وولکر ترک
-
زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گیا
-
آپ جتنے بھی ٹریکٹر دے دیں اگلے سال کسان گندم نہیں اگائے گا
-
امریکی نائب صدر کا بیان تشویش ناک ہے کہ بھارت جو چاہے ایکشن کر لے
-
نوازشریف نے عمران خان اور سب کیلئے کیلئے ہمیشہ معاملہ فہمی اورعزت واحترام کا رویہ اپنایا
-
پاکستان کی جنگی تیاری دفاع کیلئے ہے، دنیا کو یقین دہانی کرائی کہ ہم پہل نہیں کریں گے
-
میانمار: حکومت اور حزب اختلاف سے جنگ بندی پر اتفاق کا مطالبہ
-
دبئی میں یوم پاکستان روایتی جوش و جذبے سے منایا گیا
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کا محکمہ گورنمنٹ اینیبلمنٹ ابوظہبی کا دورہ
-
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی دبئی میں پاکستان بزنس کونسل سے ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.