
آزادی صحافت جمہوریت کی بنیاد ہے، ملک کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے اور ایک باخبر معاشرے کی تشکیل میں صحافتی برادری کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہوتا ہے، سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق
جمعہ 2 مئی 2025 18:11

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایک باشعور، تعلیم یافتہ اور باخبر معاشرے کی تشکیل میں میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ صحافی حضرات اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر حقائق کو سامنے لانے کے لیے شورش زدہ علاقوں میں اپنے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین، مقبوضہ کشمیر اور دیگر شورش زدہ علاقوں میں پیشہ ورانہ فرائض سرانجام دینے والے صحافی حضرات کو سلام پیش کرتا ہوں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ہر سال دنیا میں صحافیوں کی ایک بڑی تعداد اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہو جاتی ہے جو قابل مذمت ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ صحافی حضرات کی پیشہ ورانہ خدمات کی انجام دہی کے دوران تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اجتماعی سطح پر ایک مربوط لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ پاکستان کی پارلیمان آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے اور صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ کے لیے موثر قانون سازی کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان نے رائٹ آف ایکسس ٹو انفارمیشن ایکٹ 2017 منظور کر کے عوام کو معلومات تک رسائی کا حق دیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں پاکستانی میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی صحافتی برادری نے غیر معمولی پیشہ ورانہ سنجیدگی اور حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حقائق پر مبنی رپورٹنگ کے ذریعے عالمی برادری کے سامنے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کیا۔اس موقع پر ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان آزادی اظہار پر مکمل یقین رکھتی ہے اور صحافیوں کو درست اور بروقت معلومات تک رسائی دینے کے لیے پر عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی نے ہمیشہ صحافیوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے قانون سازی کی ہے اور اس سلسلے میں مزید بہتری کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو ساتھ لے کر چلنے کی ضرورت ہے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
-
مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور سینئرسیاستدان بیگم تہمینہ دولتانہ علیل
-
شادی جوا ء ہے، جلد بازی میں فیصلہ نہیں کرنا چاہتی‘مہوش حیات
-
ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے دوران 38 افراد جاں بحق ہوئے ‘ این ڈی ایم اے
-
ملک کے پسماندہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کیلئے 7 منصوبوں کی منظوری دیدی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.