پاکستان نے ابدالی نیو کلیئر میزائل کے تجربے نے بھارت کے ہوش اڑا دیئے ہیں،مسلم لیگ(ق) کراچی

بھارت کی کسی بھی جارحیت کا جواب سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی قیادت میں دفاع وطن افواج پاکستان کے ساتھ کرینگے،محمدجمیل خان

اتوار 4 مئی 2025 19:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء)پاکستان مسلم لیگ (ق)کراچی ڈویژن کے صدر محمد جمیل احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے ابدالی نیو کلیئر میزائل کے تجربے نے بھارت کے ہوش اڑا دیئے ہیں بھارت کی کسی بھی جارحیت کا جواب سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی قیادت میں دفاع وطن افواج پاکستان کے ساتھ کرینگے،بھارت نے پہلگام کا جھوٹا ڈرامہ رچایا، بھارت کسی بھول میں نہ رہے ہوش کے ناخن لے جھوٹے پروپیگنڈے کا ڈراپ سین ہوچکا ہے، فالس فلیگ آپریشن کی شرمناک داستان سے عالمی سطح پر بھارت کی سبکی ہورہی ہے پاکستان پرامن ملک ہے، پاکستانی قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ آخری سانسں تک ساتھ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ق کراچی کے زیراہتمام بھارتی جنگی مہم کے خلاف’’دفاع پاکستان ریلی‘‘کے شرکا سے کراچی پریسں کلب پر کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی ایگزیکٹیو کونسل کے رکن محمد صادق شیخ نے کہا کہ افواج پاکستان کی جرات۔ قربانیاں اور وطن سے وفاداری پر ہر پاکستانی کو فخر ہے۔ ہماری مسلح افواج ہر خطرے کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہے اور بھارت کی ہر سازش کا منہ طور جواب پاک فوج کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ کے قائد چوہدری شجاعت حسین اور سیکرٹری جنرل محمد طارق حسن کی قیادت میں دینگی. اس موقع پر مسلم لیگ کراچی کے جنرل سیکرٹری محمد نعیم خان نے کہا کہ بھارت کسی بھول میں نہ رہے، بیانیہ کی جنگ میں پاکستان کو سبقت حاصل ہوئی، بھارت کا بیانیہ ناکام ہو چکا ہے، بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کے بعد افواج پاکستان مکمل طور پر پرعزم ہیں، پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے پاک فوج کے ساتھ مکمل طور پر تیار ہیں۔

اس موقع پر مسلم لیگ کے سینئر رہنماوں محمد شاہد عباسی،سید مشرف علی،عابد خان،سلیم قادری،بلال خان،حنیف وارثی،سلیم گل،ریحانہ رسول،امیرین،نادیہ سلیم،ملک جارج رافیل،مفتی احسان اللہ،ندیم قریشی،عبد السلام،سمیع فراز،شاہ میر خان،کاشف خان،فیضان انیس،وسیم راجہ،محمد سعید،زبیر قادری،معین خان اور دیگر نے خطاب کیا۔