۷ ریاست میں مسلح ٹریننگ کیمپوں کے قیام اور سول ڈیفنس کی تربیت کا فوری بندوبست کیا جائے،سردار عثمان عتیق خان

5کشمیری قوم کو اپنے دفاع کے لیے اسلحہ مہیا کیا جانا چاہیے، کیونکہ بھارت اپنے مظالم سے باز نہیں آ رہاہے،مرکزی چیئرمین آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس یوتھ ونگ

اتوار 4 مئی 2025 20:20

چناری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2025ء)آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے مرکزی چیئرمین سردار عثمان عتیق خان نے ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ ریاست میں مسلح ٹریننگ کیمپوں کے قیام اور سول ڈیفنس کی تربیت کا فوری بندوبست کیا جائے تاکہ کشمیری عوام بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہو سکیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری قوم کو اپنے دفاع کے لیے اسلحہ مہیا کیا جانا چاہیے، کیونکہ بھارت اپنے مظالم سے باز نہیں آ رہاہے، پریس کانفرنس میں مسلم کانفرنس کے دیگر رہنماؤں پیر یاسر نقوی، ضلعی صدر جہلم ویلی راجہ وقار خان، تصور موسوی، منصور عالم قریشی، گوہر زمان عباسی ایڈووکیٹ، سید غلام نبی شاہ، سرفراز عباسی، عمر خان اور چن زیب تنولی سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں، سردار عثمان عتیق نے کہا کہ پاکستان نے پہلگام واقعے پر دوٹوک موقف اپنا کر عالمی سطح پر نہ صرف کشمیریوں کے حوصلے بلند کیے بلکہ دنیا کو ایک مضبوط ریاست کا پیغام دیا، پاکستان کے موقف سے کشمیر کا مسئلہ ایک بار پھر دنیا بھر میں زیر بحث آ گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دنیا میں تاثر تھا کہ پاکستان تنہا ہو گیا ہے، مگر آج چین، ترکی، ایران، بنگلہ دیش، آذربائیجان، سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ کے ممالک پاکستان کے موقف کے حامی ہیں، انہوں نے صحافیوں اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کو بھی خراج تحسین پیش کیا کہ جنہوں نے بھارتی پروپیگنڈا کا بھرپور مقابلہ کیا۔ سردار عثمان عتیق نے کہا کہ نوجوان نسل کے ذہنوں میں یہ تاثر تھا کہ پاکستان نے کشمیر کا سودا کر لیا ہے، مگر موجودہ عسکری قیادت، خاص طور پر جنرل عاصم منیر کے دوٹوک موقف نے ان تمام غلط فہمیوں کو دور کر دیا۔

سردار عثمان عتیق نے ہندوستان کو ''عجمی اسرائیل'' قرار دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم و ستم کی نئی داستانیں رقم کی جا رہی ہیں، گھروں کو مسمار کیا جا رہا ہے، اور وقف املاک کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سردار عثمان عتیق نے واضح کیا کہ اگر بھارت نے غزہ طرز پر کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ جاری رکھا، تو کشمیری عوام چپ نہیں بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کو سیز فائر لائن تسلیم کرتے ہیں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت آزاد کشمیر کے عوام کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی مدد کے لیے آگے بڑھیں۔انہوں نے وزیراعظم آزاد کشمیرچوہدری انوار الحق سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر آزاد کشمیر میں مسلح ٹریننگ کیمپ قائم کیے جائیں اور سول ڈیفنس کی تربیت شروع کی جائے تاکہ عوام کسی بھی ممکنہ صورتحال کے لیے تیار ہوں،سردار عثمان عتیق نے آخر میں کہا کہ ہم جنگ کے خواہاں نہیں، لیکن اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو ہمارا طرز عمل وہی ہوگا جو سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے اختیار کیا تھا: ''میرے لیے اللہ اور اس کا رسولﷺ ہی کافی ہیں