Live Updates

پی ٹی آئی پر تنقید کرنے والی حکومت پہلے اپنی جماعت کے صدر سے مودی کے خلاف بیان دلوائے. بیرسٹر سیف

کشمیریوں کے قاتل مودی کے خلاف بولنے سے نواز شریف کترا رہے ہیں، وضاحت کریں کہ مودی ان کی کمزوری ہے یا مجبوری؟. مشیر کے پی کے حکومت کی گفتگو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 5 مئی 2025 14:27

پی ٹی آئی پر تنقید کرنے والی حکومت پہلے اپنی جماعت کے صدر سے مودی کے ..
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 05 مئی ۔2025 )خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے مسلم لیگ( ن )اور سابق وزیراعظم نواز شریف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر تنقید کرنے والی حکومت پہلے اپنی جماعت کے صدر سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف دوٹوک موقف دلوا کر دکھائے. پشاور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے سوال اٹھایا کہ نواز شریف وضاحت کریں کہ مودی ان کی کمزوری ہے یا مجبوری؟ انہوں نے الزام عائد کیا کہ جاتی امرا میں دعوتیں کھانے والے کشمیریوں کے قاتل مودی کے خلاف بولنے سے نواز شریف کترا رہے ہیں.

(جاری ہے)

بیرسٹر سیف نے کہا کہ قوم اور افواج پاکستان بھارت کے خلاف ایک صفحے پر متحد ہیںمگر نواز شریف کی خاموشی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اور مودی ایک پیج پر ہیں. انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور ان کے ایجنٹ مودی کے خلاف نہ بول کر پاکستان کی متحد قوم اور افواج کے حوصلے پست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن پی ٹی آئی اور فوج مودی کے خلاف ایک پیج پر ہیں بیرسٹر سیف نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ محض بیانات کے بجائے عملی طور پر مودی کے خلاف موقف اپنائے اور اگر واقعی قومی سلامتی عزیز ہے تو پارٹی وابستگی سے بالاتر ہو کر بھارت مخالف بیانیے کو مضبوط کرے.                                                                                                                
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات