بھارت کاپہلگام واقعہ کے بعد بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑامنصوبہ ناکام

بھارتی خفیہ ایجنسی کی جانب سے کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی ، فتنہ الخوارج اور غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کو گوادر، کوئٹہ اور خضدار سمیت اہم شہروں میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے کی ہدایات دیں گئیں ، کارروائیوں کیلئے دہشت گردوں کو افغانستان سے بھی متعلقہ علاقوں میں بھجوا دیا

Faisal Alvi فیصل علوی منگل 6 مئی 2025 11:33

بھارت کاپہلگام واقعہ کے بعد بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑامنصوبہ ناکام
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 مئی 2025) بھارت کا پہلگام فالز فلیگ میں ناکامی کے بعد بلوچستان میں بڑی دہشت گردی کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا،بھارتی خفیہ یجنسی کی جانب سے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑی سازش بے نقاب ہو گئی،انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق بھارت کی خفیہ ایجنسی نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اپنی پراکسیز کو سرگرم کر دیا۔

انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی نے گوادر، کوئٹہ اور خضدار میں دہشت گردی کا منصوبہ بنایا ہے۔ بی ایل اے، فتنہ الخوارج اور غیرقانونی افغانیوں کو ان شہروں میں دہشت گردی کی ہدایات دی ہیں۔منصوبے کے تحت کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے)، فتنہ الخوارج اور غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کو گوادر، کوئٹہ اور خضدار سمیت اہم شہروں میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انٹیلی جنس ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی نے کارروائیوں کیلئے دہشت گردوں کو افغانستان سے بھی متعلقہ علاقوں میں بھجوا دیا چند خود کش بمباروں کو متعلقہ علاقوں کی ریکی کروائی گئی۔ خودکش بمبار دہشت گردی کی کارروائی میں گاڑی یا موٹرسائیکل کا استعمال کر سکتے ہیں۔انٹیلی جنس ذرائع نے کہا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کے مذموم منصوبے ناکام بنانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی نے نہ صرف مقامی سہولت کاروں کو متحرک کیا ہے بلکہ افغانستان سے بھی تربیت یافتہ دہشت گردوں کو ان علاقوں میں منتقل کیا گیا ہے۔انٹیلی جنس رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ منصوبے میں شامل کچھ دہشت گردوں نے ٹارگٹ علاقوں کی پیشگی ریکی مکمل کر لی ہے اور ممکنہ طور پر گاڑیوں یا موٹر سائیکلوں کے ذریعے خودکش حملے کئے جا سکتے ہیں۔

انٹیلی جنس ذرائع نے مزید کہا ہے کہ بھارت کی بلوچستان میں دہشت گردی کے واضح ثبوت پہلے ہی منظر عام پر آچکے ہیں۔ بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کروا کر پاکستان میں بے امنی پھیلانا چاہتا ہے۔ دہشت گردی کے منصوبے کے پیچھے پہلگام فالز فلیگ آپریشن میں بری طرح ناکامی ہے۔ذرائع کے مطابق اس مذموم بھارتی منصوبے کا مقصد بلوچستان میں خوف و ہراس پھیلانا اور پاکستان کے امن و استحکام کو متاثر کرنا ہے۔ تاہم، قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل طور پر الرٹ اور متحرک ہیں اور کسی بھی ممکنہ کارروائی کو ناکام بنانے کیلئے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔