
دنیا جان لے پاکستان کا پہلگام واقعہ سے کوئی تعلق نہیں،پاکستان نے پہلگام واقعہ پر بھارتی الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا
دنیا پہلگام واقعہ کی صاف شفاف تحقیقات کرے پاکستان مکمل تعاون کرے گا، پانی زندگی ہے، جنگوں میں استعمال ہونے والا ہتھیار نہیں، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کی پریس کانفرنس
فیصل علوی
منگل 6 مئی 2025
11:47

(جاری ہے)
انہو ں نے کہا کہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی مسئلہ ہے ۔ ماضی میں لڑی جانے والی جنگوں کے دوران بھی دریاو¿ں کا پانی نہیں روکا گیا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے عاصم افتخار کا مزید کہنا تھا کہ24 کروڑ پاکستانیوں کا انحصار ان دریاوں پر ہے۔ اگر پانی روکا گیا تو نتائج کا ذمہ دار بھارت ہو گا۔ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا خطے میں امن قائم نہیں ہو گا۔مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔خیال رہے کہ گزشتہ روزپاکستان کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیاگیاتھا۔ اجلاس میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار بھارتی جارحیت پر بریفنگ دینے کا بتایاگیاتھا ۔پاکستان اقوام عالم کو بھارت کی اشتعال انگیزی اور خطے میں امن کو لاحق خطرات سے آگاہ کرے گا۔پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ہدایت پر سلامتی کونسل کی صدارت کو اجلاس بلانے کی باضابطہ اطلاع دی گئی تھی۔امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید کاکہنا تھا کہ امریکہ کا سلامتی معاملات میں ایک نمایاں کردار ہے اور ہمیں توقع تھی کہ وہ کشیدگی کے خاتمے میں کردار ادا کرے گا۔ امریکی انتظامیہ میں بھی اس معاملے پر تشویش پائی جاتی تھی کیونکہ سب جانتے ہیں کہ جنوبی ایشیا میں پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کبھی محدود نہیں رہتی۔ قبل ازیں پاکستان نے بھارتی جارحیت اور خطے کی تازہ ترین صورت حال سے اقوام متحدہ کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کیاتھا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کو سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی تھی۔پاکستان نے باضابطہ طور پر خطے کی تازہ ترین صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔اعلامیے کے مطابق پاکستان سلامتی کونسل کوبھارت کے جارحانہ اقدامات سے آگاہ کرےگا جبکہ سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے بھارتی غیرقانونی اقدامات کو بھی اجاگر کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق پاکستان واضح کرے گا کہ کس طرح ہندوستان کے جارحانہ اقدامات جنوبی ایشیا اور خطے سے باہر امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔یہ اہم سفارتی اقدام پاکستان کی عالمی برادری کے سامنے درست حقائق پیش کرنے کی کوششوں کا حصہ تھا۔
مزید اہم خبریں
-
غزہ: انسانی امداد کو جنگی مقاصد میں استعمال کرنے کا اسرائیلی منصوبہ مسترد
-
آپ کا رویہ ایک پارٹی کا ہے، آپ اس کیس میں پارٹی کیسے بن سکتے ہیں؟
-
سندھ طاس معاہدہ جن لوگوں نے کیا اور کروایا ان کی قبروں پر بھی مقدمہ چلنا چاہئے
-
سست رفتار انسانی ترقی کے خلاف مصنوعی ذہانت سے امیدیں وابستہ
-
دریائے سندھ میں بہنے والے ہر قطرے میں پاکستانی کسانوں کا پسینہ اور اللہ تعالیٰ کی برکت لکھی ہوئی ہے
-
میں دنیا کے سامنے یہ سنجیدہ اعلان کرتا ہوں کہ پاکستان کا پہلگام واقعے کے جرم میں کوئی ہاتھ نہیں
-
سماجی و معاشی مواقع میں فرق سے لوگوں کی اوسط عمر متاثر، ڈبلیو ایچ او
-
عمران خان نے خیبرپختونخواہ حکومت کو مائنز اینڈ منرلز بل پیش کرنے سے روک دیا
-
افغان مہاجرین کی پاکستان سے وطن واپسی میں تیزی، آئی او ایم
-
بھارتی پراکسی کالعدم بی ایل اے کا مچھ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دیسی ساختہ بم سے حملہ
-
فریڈرش میرس جرمنی کے نئے چانسلر منتخب، لیکن دوسرے راؤنڈ میں
-
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی سونے کی قیمت میں 6 ہزار100 روپے کا تاریخی اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.