Live Updates

آج صرف پاکستان کی بات ہے،نہ میں آپ کے لیڈر کو برا کہوں گا نہ اپنے لیڈر کو اچھا، عطاء اللہ تارڑ

آپس کے اختلافات سیاسی ہیں ان کادفاعی، خارجہ پالیسی سے کوئی تعلق نہیں، آج ہمیں اپنے سیاسی اختلافات ایک طرف رکھ کر متحد ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ بات پاکستان کی ہے،وفاقی وزیر اطلاعات کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

Faisal Alvi فیصل علوی منگل 6 مئی 2025 15:36

آج صرف پاکستان کی بات ہے،نہ میں آپ کے لیڈر کو برا کہوں گا نہ اپنے لیڈر ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 مئی 2025)وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ آج صرف پاکستان کی بات ہے،نہ میں آپ کے لیڈر کو برا کہوں گا نہ اپنے لیڈر کو اچھا کہوں گا،قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ آپس کے اختلافات سیاسی ہیں ان کا دفاعی،خارجہ پالیسی سے کوئی تعلق نہیں۔ عطا تارڑ نے اپنے خطاب میں قومی یکجہتی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں اپنے سیاسی اختلافات ایک طرف رکھ کر متحد ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ بات پاکستان کی ہے اور پاکستان کیلئے ہم سب ایک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا کووہاں لےکرگئے جہاں بھارت کہتا تھادہشتگردی کے کیمپ ہیں۔دشمن مکار،بدنیت اوربیوقوف بھی ہے۔پہلگام سرحدسے150سے200کلومیٹردوری پرہے،کیسے ممکن ہے پاکستان سے جاکرلوگوں نے حملہ کیاہو؟۔

(جاری ہے)

ملک کی سالمیت سیاست سے بالاتر ہے اور دفاعی معاملات کو سیاسی اختلافات سے جوڑنا دشمن کے بیانیے کو تقویت دینا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دشمن حملہ کرنے کی تاک میں ہے مگر وہ بدنیت، بداخلاق اور بے وقوف ہے۔

بھارت اب بند گلی میں داخل ہو چکا ہے اور ایک دن ایسا آئے گا کہ بھارت میں مائیں بچوں کو سونے کیلئے کہیں گی کہ سو جاو پاکستان آ جائے گا۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے پہلگام واقعے کو بھارت کی ایک اور ناکام چال قرار دیتے ہوئے کہا کہ واقعہ کے صرف ڈیڑھ گھنٹے بعد پولیس پہنچی جبکہ مقدمہ صرف دس منٹ میں درج کرلیا گیا۔

بھارت نے اس واقعے کو جواز بنا کر پاکستان پر الزامات لگائے جبکہ پاکستان نے اس معاملے کی غیرجانبدار اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں معاملہ اٹھایا ہے۔پہلگام پولیس سٹیشن میں10منٹ کے اندرواقعہ کی ایف آئی آردرج ہوگئی۔بھارتی فوج کایونٹ پہلگام کوسیکیورٹی نہیں دے سکا۔ پہلگام فالس فلیگ بہارالیکشن اورپاکستان کی ترقی روکنے کیلئے کیا گیا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف 90 ہزار جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے اور پاکستانی قوم کا بچہ بچہ وطن کے دفاع کیلئے تیار ہے۔جعفرایکسپریس حملے کی پہلی فوٹیج بھارت کیسے گئی؟دہشتگردوں کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں۔عطاءاللہ تارڑ نے یہ بھی کہا کہ پاک فوج کیخلاف نہ لڑنےکا اعلان کرنےوالے سکھوں کوسلام پیش کرتا ہوں۔بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے۔بھارتی نیوی کا کمانڈرآج بھی ہماری تحویل میں ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات