Live Updates

کھاریاں،فلسطینی غزہ اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا

منگل 6 مئی 2025 17:03

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)فلسطینی غزہ اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیاریلی کے انتظامات "انجمن تاجران ڈنگہ روڈ کھاریاں صدر محمد زبیر رضا "میرا اپنا کھاریاں"صدر حافظ رضوان احمد اور" اے ایس ایف" تقی عباس چیئرمین چوہدری خاور ڈھولا نے کیے اسرائیل کے مظالم اور فلسطینی عوام پر جاری بربریت کے خلاف کھاریاں شہر میں پرجوش احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا، امبالا بیکری تا ڈنگہ روڈ چوک کھاریاں اختتام پذیر ہوئی۔

ریلی کے مقررین نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ۔اس احتجاج کی قیادت سماجی تنظیموں کے رہنماں نے کی۔ ریلی میں شہریوں، طلبہ، علما کرام،شعبہ صحافت سے کھاریاں پریس کلب کے ممبران،وکلا برادری اور مختلف تنظیموں سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

شرکانے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا۔

مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پرانڈیا اور اسرائیل جارحیت کے خلاف پاک فوج سے اظہار یکجہتی ''فلسطین کے حق میں آواز بلند کرو''، ''اسرائیل کا بائیکاٹ کرو''، اور ''ہم سب فلسطینی ہیں'' جیسے نعرے درج تھے۔اس موقع پرمظاہرین کا کہنا تھا کہ واضح پیغام دیتے ہیں کہ پاکستانی قوم مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ اسرائیل کا ظلم اب ناقابلِ برداشت حدوں کو چھو رہا ہے، اور عالمی ضمیر کو اب جاگ جانا چاہیے۔

انہوں نے حکومتِ پاکستان اور مسلم امہ سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کے خلاف موثر سفارتی اور معاشی اقدامات کیے جائیں اور فلسطینی عوام کو ان کا جائز حق دلایا جائے۔ریلی کے اختتام پر سید اقتدار حسین شاہ نے فلسطینی شہداکیلییخصوصی دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالی فلسطین غزہ میں جو مجاہدین جہاد کر رہے ہیں انہیں فتح نصیب عطا فرمائے اور اسرائیل کو اور اس کی تمام فوج کو تباہ و برباد فرما دے اور افواج پاکستان کے لیے دشمن پر فتح نصیب فرمائے اس موقع پر عہد کیا کہ مظلوموں کے حق میں اپنی آواز ہمیشہ بلند کرتے رہیں گے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات