
بھارتی رفال طیارے کے ماڈل پر لیموں اور مرچیں لٹکانے کی ویڈیو
پاکستان کی حامی کانگریس پارٹی کے صدر پاکستانی اخباروں اور چینلز میں ہیڈلائنز بنا رہے ہیں.بی جے پی
میاں محمد ندیم
منگل 6 مئی 2025
16:14

(جاری ہے)
یادرہے کہ پہلگام حملے کے بعد بھارتی فضائیہ نے رفال طیاروں کے ساتھ لائن آف کنٹرول کے قریب پرواز کی تھی تاہم پاک فضائیہ کی فوری کاروائی کے بعد بھارتی طیارے علاقے سے بھاگ نکلے کانگریس پارٹی کے سنیئر راہنما اجے رائے بی جے پی حکومت کے رد عمل پر تنقید کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر کھلونا رفال طیارے کی ایک ویڈیو جاری کی جس میں بی جے پی پر طنزکرتے ہوئے طیارے کے ماڈل پر لیموں اور سبزمرچیں لٹکائی گئی ہیںاپنے بیان میں اجے رائے نے کہاکہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور لوگ متاثر ہو رہے ہیں مگر حکومت کی جانب سے خریدے گئے نئے رفال طیاروں پر اب تک مرچیں اور لیموں ہی لٹک رہے ہیں وہ اب تک اپنے ہینگرز میں کھڑے ہیں.
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے ویڈیو میں بی جے پی حکومت سے سوال کیا کہ وہ کب دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کریں گے؟ اکتوبر 2019 میں انڈیا نے رفال طیارے خریدے تو اس وقت انڈیا کے دفاع راج ناتھ سنگھ نے طیارے پر ”شستر پوجا“ یعنی اسلحہ پوجا کی تھی اور طیارے پر سندور سے اوم لکھا، طیارے پر پھول ،ناریل اور لڈو چڑھائے اور پہیے کے نیچے دو لیموں بھی رکھے گئے تھے راج ناتھ سنگھ کی یہ تصاویر اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں. کانگریس رہنما اجے رائے نے اسی تناظر میں مودی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا پہلگام میں اتنا بڑا واقعہ ہو گیا مگر حکومت اب تک صرف زبانی جمع خرچ ہی کر رہی ہے اور اس سے عملی طور پر کچھ نہیں ہو رہا اجے رائے کی اس ویڈیو کے بعد بی جے پی کے راہنماﺅں نے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بیان سے پاکستان کی حمایت کرنے کے جرم کے مرتکب ہو رہے ہیں. بی جے پی کے رکن پارلیمان نشیکانت دوبے نے ”ایکس“ پر پوسٹ کیا کہ اجے رائے کو دیکھیں اترپردیش میں پاکستان کی حامی کانگریس پارٹی کے صدر جو پاکستانی اخباروں اور چینلز میں ہیڈلائنز بنا رہے ہیں یہ مودی مخالف کانگریس پارٹی کی جانب سے فوج کا مورال کم کرنے کی سازش ہے. خیال رہے کہ فرانس کے ساتھ انڈیا کا رفال طیاروں کی خریداری کا معاہدہ بھی متنازع رہا ہے اور انڈیا کی حزب اختلاف مطالبہ کرتی رہی ہے کہ فرانسیسی طیاروں کی خریداری میں مبینہ طور پر اربوں ڈالر کی بدعنوانی پر وزیراعظم نریندر مودی استعفیٰ دیں 2010 میں انڈیا کی سابق حکومت نے فرانس سے یہ طیارے خریدنے کا عمل شروع کیا تھا اور2012 سے 2015 تک دونوں کے درمیان بات چیت چل رہی تھی کہ 2015 میں مودی حکومت اقتدار میں آگئی 2016 میں انڈیا نے فرانس کے ساتھ 36 رفال طیاروں کے لیے تقریباً 59 ہزار کروڑ کے معاہدے پر دستخط کیے تھے. بی جے پی کے راہنماﺅں کے بیانات پر بھارتی شہری بھی اجے رائے کی حمایت میں آگئے ہیں ایک شہری سنجے شرما نے اجے رائے کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن میں موجود کسی بھی شخص کا سوال کرنے کا حق ہے اور موجودہ حکومت ہمیں شرمندہ کرنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی ‘ایک اور بھارتی شہری نے لکھا کہ مودی سرکار نے آج تک رفال طیاروں کی خریداری میں مبینہ کرپشن کے الزامات کا کوئی جواب نہیں دیا مگر کھلونے پر مرچیں لٹکانے سے انہیں”مرچیں“لگ رہی ہیں.
مزید اہم خبریں
-
غزہ کے لیے نیا اسرائیلی منصوبہ ’ناقابل قبول‘، فرانس
-
گھنٹوں روکے رکھنے کے بعد پولیس عمران خان کی دو بہنوں کو ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل لے گئی
-
ہماری مسلح افواج سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتی ہے،بھارت نفرت کی آگ بجھا کر امن کا راستہ اختیار کرے‘احسن اقبال
-
پنجاب کے 17ہزار سرکاری سکول آﺅٹ سورس کر نے سے ہزاروں اساتذہ کی نوکریاں خطرے میں پڑ گئیں. چوہدری منظور
-
انڈین ججوں سے کیا بات ہوئی نہیں بتاﺅں گا. چیف جسٹس پاکستان
-
اگلے 100 دن میں تیسری عالمی جنگ کی پیشگوئی
-
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ٹیلی فون پر گفتگو
-
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے یو ایس چیمبر آف کامرس اور یو ایس-پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات
-
وزیراعظم شہباز شریف کا مسلح افواج کے سربراہان کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ
-
’جو کرنا ہے کر دیں‘ دوران سماعت ملزم ارمغان کی ڈھٹائی پر جج اور وکیل بھی حیران رہ گئے
-
پاکستانی فضائی حدود کی بندش تیرہویں روز میں داخل ، بھارتی ایئرلائنز کو 13 دن میں اربوں کا نقصان
-
سعودی عرب کویت اور اردن میں شدید گرد و غبار کا طوفان، حد نگاہ صفر، سیلابی صورتحال خدشہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.