مودی کے جنگی جنون نے پورے خطے کا امن خطرے میں ڈال دیا ہی: پیر سید مصطفیٰ اشرف رضوی

منگل 6 مئی 2025 23:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2025ء) مرکزی امیرعالمی جماعت اہلسنت و امیر جامع حزب الاحناف پیر سید مصطفیٰ اشرف رضوی نے کہا ہے کہ مودی کے جنگی جنون نے پورے خطے کا امن خطرے میں ڈال دیا ہے۔پوری قوم بھارت کے خلاف متحد اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔بھارت کی پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں سندھ طاس معاہدہ منسوخ کرنا جنگ کا اعلان ہے۔

پاکستان کی فوج اور عوام بھارت کا غرور خاک میں ملانے، اپنے پانیوں اور سرحد کی حفاظت کرنے کی ناصرف صلاحیت رکھتے ہیں بلکہ منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بھارت کے خلاف بڑے احتجاجی مظاہرے کی تیاریوں کے حوالے سے جامع حزاب لااحناف داتا دربار وڈ میں بلائے گئے اجلاس کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پیر سید حیدر مصطفیٰ رضوی،پیر سید اویس شاہ زنجانی، پیر مراد احمد رضوی،پیراختررسول قادری،مولانامفتی محمدریاض کھرل، پیرمحمدصدیق الرحمن احمدخالقی ،صاحبزادہ مفتی محمدطاھرنوری ،عالمی مبلغ صاحبزادہ پیرمحمدمعصوم شاہ ،محبوب المشائخ صاحبزادہ سیدمحمدایوب شاہ، استاذالقراء علامہ محمدشریف کھرل ،علامہ رضاامین سیفی محمدی، پیر ضیاء المصطفیٰ حقانی، پیر طاہر سلطان قادر ودیگر شرکت کی۔

پیر سید مصطفیٰ اشرف رضوی کا کہنا تھا کہبھارت اپنے مکروہ چہرے کے ساتھ مکار اور انسانیت سے عاری دشمن ہے، اس سے ہر شرارت کی توقع ہے۔اندرونی محاذ پر اتحاد و یکجہتی اور سیاسی بحرانوں کے خاتمہ کے لیے حکومت، فوج اور ایک پیج پرہیں۔سندھ طاس معاہدہ کو معطل کرنا بھارت کا یکطرفہ ناجائز اقدام ہے۔ سندھ طاس معاہدہ کے تین فریق ہیں پاکستان، بھارت، ورلڈ بنک، اور ورلڈ بنک ہی اس معاہدہ کا ضامن بھی ہے۔ اقوامِ متحدہ اور ورلڈ بنک بین الاقوامی ثالثی کے تحت طے پانے والے معاہدے کی خلاف ورزی پر بھات کے خلاف کارروائی کریں۔ پانی کی تقسیم کے اندرونی معاہدہ کی حفاظت اور عملدرآمد کے لیے بھارتی آبی جارحیت کا متحد ہوکر مقابلہ کرنا ہوگا۔