مودی کا بھارت مسلمانوں و دیگر اقلیتوں کے قتل عام پرخوش ہے،بیرسٹر گوہر

بھارت کو پتہ ہونا چاہیے کہ یہ غزہ طرز کی جنگ نہیں ہوگی، پاک بھارت جنگ ہوئی تو بہت آگے تک جائے گی، خطاب

منگل 6 مئی 2025 19:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ایک بھارت مودی کا ہے تو ایک سیکولر ہے۔ مودی کا بھارت مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے قتل عام پر خوش ہے۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں سندھ طاس معاہدہ کی معطلی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ 9 سال کے مذاکرات کے بعد ہوا تھا، مودی نے پہلی مرتبہ سندھ طاس معاہدہ معطل کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کا پانی کسی صورت نہیں روک سکے گا، حکومتِ پاکستان سندھ طاس معاہدے کو عالمی عدالت انصاف میں لے جائے۔انہوںنے کہاکہ بھارت کو پتہ ہونا چاہیے کہ یہ غزہ طرز کی جنگ نہیں ہوگی، پاک بھارت جنگ ہوئی تو بہت آگے تک جائے گی۔بیرسٹر گوہر کے مطابق مودی کے الزامات کو ہم مسترد کرتے ہیں، دہشتگردی ہماری طرف بھی ہے، بھارت نے جعفر ایکسپریس حملے کی مذمت تک نہیں کی جبکہ ہم نے پلوامہ سے لے کر پہلگام تک ہر واقعے کی مذمت کی۔