Live Updates

پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا، سکیورٹی ذرائع

پاک فوج نے دشمن کی جانب سے دراندازی کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی، بھارتی ڈرون آج صبح کے وقت پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا، سیکورٹی ذرائع

Faisal Alvi فیصل علوی بدھ 7 مئی 2025 12:29

پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا، سکیورٹی ذرائع
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 مئی 2025)پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مارا گرایا،ڈرون کے ذریعے دراندازی کی ناکام کوشش صبح کے وقت کی گئی ،پاک فوج نے دشمن کی جانب سے دراندازی کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی،سکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ شکرگڑھ سیکٹر میں پاکستان رینجرز نے بھارتی فوج کا ڈرون مارا ، بھارتی ڈرون آج صبح کے وقت پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

بھارت کے تباہ ہونے والے ڈرون کی تعداد2ہو گئی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج دشمن کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔سیکورٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دشمن کی جانب سے یہ دراندازی ایک منظم منصوبے کے تحت کی جا رہی تھی تاہم پاک فوج ہر ممکن طریقے سے ملکی خودمختاری کا دفاع کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ رات پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کے 5 جنگی طیارے مار گرا دئیے تھے جبکہ ان کا انفنٹری بریگیڈ ہیڈ کوارٹر اور 6 مہار یونٹ کا بٹالین ہیڈکوارٹر بھی تباہ کر دیاتھا۔

سکیورٹی ذرائع کاکہنا تھاکہ مار گرائے گئے طیاروں میں 3 رافیل، ایک مگ 29 اور ایس یو 30 شامل تھے۔ پاک فضائیہ نے بھارت کا ایک اور رافیل طیارہ مار گرایاتھا۔ ایوانتی پورا کے جنوب مغرب میں 17 ناٹیکل میل میں بھارت کا رافیل طیارہ مار گرایا گیاتھا۔سکیورٹی ذرائع مزید کہنا تھاکہ پاکستانی فضائیہ نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیاتھا۔دشمن کا ایک جہاز بھٹنڈا میں اور دوسرا اکھنور میں مار گرایا گیاتھا پاک فضائیہ نے دشمن کا تیسرا 17 ناٹیکل مائل رافیل طیارہ ایوانتی پورا کے جنوب مغرب میں مار گرایاتھا۔

سکیورٹی ذرائع کایہ بھی کہنا تھا کہ پاک فوج نےجوابی کارروائی میں بھارت کابریگیڈ ہیڈکوارٹرتباہ کردیاتھا۔بھارتی میڈیا نے اپنے تین طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق کردی تھی۔سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا تھاکہ بھارتی طیارے اس وقت مارے گئے جب یہ پاکستان پر بھارتی سرزمین کو استعمال کرکے حملے کر رہے تھے ان طیاروں میں 3 رافیل ایک مگ 29 اور ایک SU-30 شامل تھے اس کے علاوہ پاکستان نے کوٹلی لوہاراں میں بھارت کے دو ڈرون بھی مار گرائے تھے۔ ذرائع نے بتایا تھا پاک فضائیہ کے تمام طیارے محفوظ تھے۔پاکستان کی جانب سے دندان شکست جواب کے بعد بھارت نے شکست تسلیم کرلی تھی۔

Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات