Live Updates

بلوچستان کے عوام پاک فوج کے ساتھ شانہ بہ شانہ ہیں ،وزیر صحت بخت محمد کاکڑ

بدھ 7 مئی 2025 16:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے بھارت کی جانب سے پاکستان اور آزاد کشمیر میں معصوم سویلین آبادی کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے دن کی بجائے رات کے اندھیرے سے فائدہ اٹھایا ،نہتے لوگوں پر اپنا وار کیا جو کہ ناقابل برداشت ہے ۔

اپنے بیان میں صوبائی وزیر صحت نے مزید کہا کہ بھارتی حملے کے جواب میں پاکستان ہر قسم کے جواب دینے کا حق رکھتا ہے اور یہ جواب بھارت کی سوچ سے زیادہ ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت کی ملٹری تنصیبات کو بروقت نشانہ بنا کر اسکے جنگی جنون کو خاک میں ملانے پر افواج پاکستان کی جرات و مستعدی لائق تحسین ہے،پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پاکستانی قوم کا عزم و اتحاد غیر متزلزل ہے جو زندہ قوموں کی پہچان ہے۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام پاک فوج کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں ،ہم بھارتی عزائم کو خاک میں ملا دیں گے،پاک فوج نے بھارت کو بروقت جوابی حملہ کرکے یہ ثابت کردیا کہ پاک فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے سکتی ۔ صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ بھارت خام خیالی میں نہ رہے ، ہماری بہادر فوج بھارت کو دندان شکن جواب دے گی ۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات