
بھارتی حملے کیخلاف حکومتی اور اپوزیشن شخصیات یک زبان، دشمن کو بھرپور جواب دیا جائے گا
مودی نے ابتدا کر دی اور اختتام اب پاکستان کرے گا، سینیٹر شیری رحمان‘مریم اورنگزیب،شیخ رشید کا سخت ردعمل
بدھ 7 مئی 2025 16:46
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے خطے کے امن کو داؤ پر لگا دیا، پاکستان کا جواب دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دے گا، بھارتی میزائل حملوں میں معصوم پاکستانیوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا۔
پنجاب کے سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا۔ بھارت کے بزدلانہ حملوں جنہوں نے معصوم شہریوں، مساجد، اور نیلم جہلم جیسے اہم آبی منصوبوں کو نشانہ بنایا، کے ردعمل میں ہماری افواج نے بے مثال طاقت اور بہادری کے ساتھ کارروائی کی۔انہوں نے کہا کہ دشمن کے پانچ طیارے گرا کر ہماری افواج نے نہ صرف اپنی غیر معمولی بہادری اور مہارت کا مظاہرہ کیا بلکہ بھارت کو یہ دو ٹوک پیغام دیا کہ پاکستان کی سرحدی سالمیت ایک سرخ لکیر ہے، جسے عبور کرنے کی کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ بھارت کو یہ جان لینا چاہیے کہ پاکستان امن کا خواہاں ضرور ہے، لیکن کمزوری نہیں، ہر وار کا جواب دو گنا دے گا۔سینیئر وزیر نے کہا کہ ہماری افواج فولاد سے بنی دیوار ہیں، جو دشمن کے ہر وار کو خاک میں ملا دیں گی۔ ان کی شجاعت، قربانی اور مادرِ وطن کی خودمختاری کے لیے غیر متزلزل عزم ہر دل کو فخر سے بھر دیتا ہے۔ پوری قوم اپنی ان بہادر افواج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔ پاکستان زندہ باد!’’سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ویڈیو بیان میں کہا کہ بھارت کی جانب سے رات کی تاریخ میں نہتے پاکستانیوں پر حملہ کیا جس پر پاکستانی فضائیہ نے پانچ رافیل طیارے چشم زدن میں مار گرائے، دشمن کو کرارا جواب دیا۔شیخ رشید نے کہا کہ دشمن سمجھتا تھا ڈرا لے گا لیکن پاکستانی قوم نہ جھکی ہے اور نہ جھکے گی، اگر پاکستان نے فیصلہ کر لیا تو دشمن محفوظ نہیں رہے گا۔ آپ نے ہماری مسجد شہید کی، اب برداشت ختم ہوگئی۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان زندہ قوم ہے اور اسلام شہادت کو اعزاز سمجھتا ہے، شہادت ہمارے لیے فخر ہے، وقت آیا تو ہر قرض اتارا جائے گا اور دشمن کو ایسی سزا دیں گے کہ دوبارہ پاکستان کی طرف دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا۔
مزید قومی خبریں
-
تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے صحت کارڈ پلس میں علاج شامل کرنے کا اعلان
-
صوبائی حکومت کی ترجیحات میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی سر فہرست ہے ،میرسرفرازبگٹی
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ڈرون حملوں کی شدید مذمت ،اداروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت
-
جھوٹی خبریں اور اطلاعات پھیلانے والوں سے خبردار رہیں‘سینئرصوبائی وزیر کی عوام سے اپیل
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مائوں کا عالمی دن ’’ ورلڈ مدرز ڈے ‘‘ 11مئی کوبھرپور انداز سے منایا جائے گا
-
رانا تنویرحسین سے پرویزرشید کی ملاقات ،پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو
-
ساہیوال، پڑول پمپ پرڈاکوئوں نے زمیندار کے بھائی کو گولی ماردی ،23 ہزار نقدی چھین کر فرار ،مقدمہ درج
-
والٹن میں پاک فوج نے تین ڈرنزحملے ناکام بنا دئیے
-
عمران خان اور ہمارے لئے پاکستان ریڈ لائن ہے‘ عالیہ حمزہ
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کا دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
پاک فضائیہ نے بھارتی غرور خاک میں ملا دیا، ڈاکٹرراغب حسین نعیمی
-
ہم بھارت سے ڈرنے والے نہیں ، دشمن کے حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا، گورنرسندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.