بھارتی جنگی جنون خطے کی سلامتی کے لئے خطرہ ہے، ندیم افضل چن

ْدو ایٹمی طاقتوں کے درمیان لڑائی کا بھیانک انجام ہو سکتا ہے، سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی

بدھ 7 مئی 2025 18:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)مرکزی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی ندیم افضل چن نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی جنگی جنون خطے کی سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔ اپنے بیان میں ندیم افضل چن نے کہاکہ پاکستان افواج اپنی عوام کی حفاظت کے لئے ہر ممکن جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

انہوںنے کہاکہ پورے پاکستان میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ملک عزیز کی حفاظت کے لئے پوری قوم متحد ہے،بھارتی وزیر اعظم مودی کی جانب سے پاگل پن کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان لڑائی کا بھیانک انجام ہو سکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا مگر اپنی حفاظت کے لئے ہر حد تک جائیں گے۔انہوںنے کہاکہ پاکستانی فضائیہ نے بھارتی طیاروں کو پاکستانی حدود میں داخل نہیں ہونے دیا۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی حملے میں معصوم لوگوں کو شہید کیا گیا،بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ بھارت کی جارحانہ پالیسیوں کا نوٹس لیانہوںنے کہاکہ عالمی برادی خطے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔