بزدل دشمن نے رات کے اندھیرے میں نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا ، مذمت کرتے ہیں،وزیر بلدیات پنجاب

بدھ 7 مئی 2025 19:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نےبھارت کی عسکری جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے رات کے اندھیرے میں نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا۔بھارتی فوج کی بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستانی عوام کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔

(جاری ہے)

وزیر بلدیات نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نے اپنی سیاسی ساکھ بچانے کیلئے فوجی کارروائی کی،تاہم نریندر مودی کی اس حرکت سے بھارت کی عسکری ساکھ بھی چلی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم وزیراعظم محمد شہباز شریف کے اقدامات کے ساتھ ہے،پاک فوج کی عسکری تیاریوں پر ہمیں پورا اعتماد ہے۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ بھارت نے امن دشمن ملک ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے جنگ کی ابتدا کر دی اب اس کے اگلے مراحل کا فیصلہ پاک فوج کریگی۔ پوری قوم ملکی دفاع کیلئے اپنی بہادر افواج کے ساتھ ہے۔