پوری قوم بیدار ،اپنے ملک کے دفاع کے لیے تیار ہے‘سراج الحق

بدھ 7 مئی 2025 20:32

پوری قوم بیدار ،اپنے ملک کے دفاع کے لیے تیار ہے‘سراج الحق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاہے کہ پوری قوم بیدار ہے اور اپنے ملک کے دفاع کے لیے تیار ہے۔بھارت کی طرف سے پاکستان پر جارحیت کے بعد ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رات کے اندھیروں میں انڈین آرمی نے پاکستان کے کئی مقامات پر حملہ کیا ہے اور چند مساجد کو شہید کیا ہے بے گناہ شہری مارے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پوری قوم بیدار ہے اور اپنے ملک کے دفاع کے لیے تیار ہے پاک فوج کو بروقت جواب دینے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔اس عزم اور اعلان کے ساتھ کہ اپنے ملک اور اپنی دھرتی کی حفاظت کے لیے پاکستان کی فوج اور پاکستانی قوم ایک پیج پر ہے۔ انڈیا نے حملہ کر کے اپنی تباہی کا اغاز کیا ہے اور جنگ کا اغاز بھارت نے کیا اور اختتام کا اختیار پاکستان کے پاس ہے۔انہوں نے کہاکہ پوری قوم سے اپیل کرتا ہوں اللہ کی طرف رجوع کریں اور اللہ پر اعتماد کے ساتھ ہر طرح کے اختلافات ختم کر کے اب ملک اور دھرتی کی حفاظت کے لیے ایک ہو جائے۔