Live Updates

پاک فضائیہ کے اعلیٰ تربیت یافتہ پائلٹوں نے بھارتی لڑاکا طیارے گرا کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے،پاک فضائیہ کی بھارتی فضائیہ پر برتری تسلیم شدہ حقیقت ہے، سینیٹر محمد عبدالقادر

بدھ 7 مئی 2025 21:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ پہلگام میں پیش آنے والے واقعہ کے بعد بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے مظفرآباد ‘کوٹلی ‘باغ ‘احمد پورشرقیہ‘ مریدکے اور بہاولپورسمیت 8 مقامات پر اپنی فضائی حدود سے میزائل فائر کردئیے جس میں سویلین آبادی کو نشانہ بنایا گیا بھارتی حملے میں3 شہری شہید اور 12زخمی ہوگئے پاکستان کا بھارتی جارحیت کا منہ توڑجواب‘کپواڑہ‘بارہ مولہ ‘ راجوڑی‘ کارگل‘ لیہ ‘ پونچھ اوراکھنور پر فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایاجبکہ پاک فضائیہ نے دشمن کے 3 رافیل‘ ایک مگ 29 اور ایک سخوئی طیارہ اور برنالہ سیکٹر میں ڈرون مارگرایا ‘ اس کے علاوہ بریگیڈ ہیڈکوارٹرز اور دودھنیال سیکٹرمیں چیک پوسٹ کو بھی تباہ کردیا جس سے ہندوستان میں شدید خوف وہراس پھیل گیا. پاک فضائیہ نے رافیل,مگ اور سخوئی لڑاکا طیارے گرا کر بھارت کی برتری کا تعاثر زائل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں اجری ہونے والے ایک بیان میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار محمدعبدالقادر نے کہا کہ پاکستان کے تمام طیارے محفوظ ہیں کنٹرول لائن پر گولہ باری سے بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں پاکستان کی فضائی حدود 48 گھنٹے کیلئے بندکردی گئی ہے جبکہ بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا ہے بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائیگا پاکستانی افواج بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی ہیں بھارت نے پاکستان پر8 مقامات پرمیزائل داغے ہیں وادی نیلم میں کنٹرول لائن پر گولہ باری شروع ہے بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر میں کوٹلی،باغ اور مظفرآباد پر حملہ کیا گیا جبکہ احمد پور شرقیہ، بہاولپور اور مرید کے پر بھی حملہ ہوا ہے بھارت نے احمد پور شرقیہ بہاولپور میں مسجد سبحان اللہ پر حملہ کیا، بھارتی بزدلانہ حملے میں مسجد میں شہریوں کو نشانہ بنایا۔

بھارت نے شرمناک حملے کا موثر جواب دیا جائیگا. بھارتی طیاروں کو پاکستانی حدود میں نہیں آنے دیاگیا افواج پاکستان وقت کا تعین کر کے بھرپور جواب دے گی بھارت کی عارضی خوشی کو مستقل غم میں بدلا جائے گا۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات