
بھارت نے پھر کھلی جارحیت کی، 12 ڈرونز گرادئیے، ترجمان پاک فوج
لاہور میں ڈرون حملے میں پاک فوج کے 4 جوان زخمی ، میانو میں ایک شہری شہید ، ایک زخمی ہوا،ڈی جی آئی ایس پی آر کی بریفنگ
جمعرات 8 مئی 2025 14:56

(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ افسوس کہ لاہور میں ایک ڈرون فوجی تنصیب کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہوگیا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 4 فرد زخمی ہوگئے جبکہ آلات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ترجمان پاک فوج نے کہاکہ میانو سندھ میں ڈرون کی سرگرمی کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور ایک زخمی ہوا ہے۔
انہوں نے کہاکہ بھارت نے 6 اور 7 مئی کی شب کو پاکستان پر حملہ کرکے خواتین، بچوں اور بوڑھوں سمیت معصوم شہریوں اور مساجد کو نشانہ بنایا اور جواباً اسے جو ہزیمت اٹھانا پڑی، جس میں اس کے 5 طیارے اور متعدد ڈرون مار گرائے گئے، لائن آف کنٹرول پر اسے شدید جانی نقصان اور پوسٹوں کی تباہی کا سامنا کرنا پڑا، اس کے بعد لگتا ہے کہ بھارت عقل کے تمام راستے کھونے کے قریب ہے۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت نے رات جو جارحیت کی ہے وہ انتہائی شدید اشتعال انگیزی ہے اور افواج نے اسے منہ توڑ جواب دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہیروپ ڈرونز بھیجنے کا عمل جاری ہے اور افواج پاکستان انہیں ایک ایک کرکے نشانہ بنارہی اور تباہ کررہی ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہاکہ اقوام عالم دیکھ رہی ہیں کہ بھارت نہ صرف اس خطے اور پوری دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے، ہم ہر قسم کے خطرات اور ہر قسم کی جارحیت سے نہ صرف نمٹنا بخوبی جانتے ہیں، نمٹ رہے ہیں بلکہ جارحیت کرنے والوں کو سبق سکھانے کا نہ صرف عزم رکھتے ہیں بلکہ اس کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ بھارت اس ننگی جارحیت اقدامات کی قیمت ادا کررہا ہے اور قیمت ادا کرتا رہے گا۔
مزید اہم خبریں
-
سوڈان: خانہ جنگی کے انسانی امدادی مراکز تک پھیلاؤ پر گوتیریش کو تشویش
-
بھارت نے پاکستان کا ایف 16 طیارہ گرانے کا جھوٹا دعویٰ کردیا
-
نیلم جہلم ہائیڈروپاور پراجیکٹ پر بھارت کی جانب سے تقریباََ 6 گھنٹے گولہ باری کی گئی
-
مقبوضہ جموں میں دھماکے اور فضائی حملے کے سائرن بج اٹھے
-
بھارت ڈرون حملوں میں صرف 1 ٹارگٹ کو نشانہ بنا سکا
-
پاک بھارت جنگ: نواز شریف خاموش کیوں؟
-
بھارت کی جانب سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو ڈرون سے نشانہ بنانے کی کوشش
-
پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی جیٹ اور یواے ویز کو گرایا جو ان کو ہضم نہیں ہوسکا
-
’پاکستان پر ڈرون حملے‘، اشتعال دلانے کی بھارتی کوشش؟
-
ترجمان پاک فوج کی بھارت پر حملہ کرنے کی تردید
-
ڈرون حملوں کے بعد پاکستان کا بھارت کوجواب دینا یقینی ہوگیا ہے
-
مشرقی یروشلم کے اسکول بند، فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے مذمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.