
افواجِ پاکستان نے اب تک 25 بھارتی ڈرونز مار گرائے
افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہیں اور اس کے تمام عزائم کو خاک میں ملا رہی ہیں؛ آئی ایس پی آر
ساجد علی
جمعرات 8 مئی 2025
14:06

(جاری ہے)
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے بھارت کی طرف سے ڈرونز بھیجے جانے کا سلسلہ ہے، رات کو بھی جارحیت ہوئی جس کا آپ کی افواج نے منہ توڑ جواب دیا، گزشتہ رات بھارت کی جانب سے پاکستان کے مختلف علاقوں میں حملے کیے گئے جنہیں پاک فوج نے بروقت کارروائیاں کرتے ہوئے ناکام بنایا۔
پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ بھارت نے گزشتہ رات ایک بار پھر کھلی جارحیت کرتے ہوئے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے، بھارت کی جانب سے لاہور، چکوال، راولپنڈی، اٹک، بہاولپور، چھور، میانو سندھ، گوجرانوالہ اور کراچی کے قریب 12 مقامات پر ہیروپ ڈرونز بھیجے گئے جنہیں پاک فوج کے چوکنا اہلکاروں نے بروقت کارروائیاں کرتے ہوئے تباہ کردیا، تباہ ہونے والے بھارتی ڈرونز کا ملبہ متعلقہ علاقوں میں موجود ہے، لاہور میں پاک فوج کے 4 افسران زخمی ہوئے، سندھ کے علاقے میانو میں ایک سویلین شہری شہید ہوا، ان ڈرون حملوں میں 2 شہری زخمی بھی ہوئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 6 اور 7 مئی کو بھارت نے پاکستان پر حملے کی غلطی کی جس کا اسے بھاری نقصان اٹھانا پڑا، ہندوستان عقلمندی کے تمام راستے کھونے کے قریب ہے، بھارت کو رات گئے کیے گئے حملوں کا منہ توڑ جواب دیا گیا، گزشتہ رات کی جارحیت انتہائی سنگین اشتعال انگیزی ہے، اس وقت بھی یہ عمل جاری ہے اور پاک فوج انہیں گرانے میں مصروف ہے، یہ سنگین صورتحال ہے، دنیا دیکھ رہی ہے کہ بھارت نا صرف اس خطے بلکہ پوری دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے، ہم اس قسم کی جارحیت کو ناصرف قابو پانے کا عزم رکھتے ہیں بلکہ اس پر قابو پانے کی بھرپور صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
دیر میں ریسکیو اہلکار نے اپنی جان پر کھیل کر دریا کے سیلابی ریلے میں پھنسے شہری کو بچا لیا
-
پنجاب حکومت کا اکتوبر میں ایک لاکھ گھروں کا ہدف مکمل کرنے کا فیصلہ
-
دوبارہ سے غیر معمولی بارشوں اور سیلابی صورتحال کا خدشہ
-
یوکرین: جولائی روسی حملوں میں شہریوں کی ہلاکتوں کا بدترین مہینہ
-
اٹلی کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 27 افراد ہلاک
-
افغانستان: خواتین و لڑکیاں باوقار زندگی گزارنے سے محروم، یو این ویمن
-
حکومت سے مطالبہ ہے کہ عوام اور صنعتوں پر ٹیکسوں کے بے جا بوجھ کو ختم کیا جائے
-
ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ نے امدادی سرگرمیوں کیلئے دوسرا ہیلی کاپٹر بھی بھیج دیا
-
وزیراعظم سے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کی ملاقات،پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مختلف دوطرفہ میکانزم کے احیاء پر اطمینان کا اظہار
-
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا پولیس نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے ‘ وزیراعظم
-
وزیراعلی مریم نوازشریف نے واٹر فلٹریشن پلانٹ کے حوالے سے 30 جون 2026 کی ڈیڈ لائن دے دی
-
صدرِزرداری اورسپیکرقومی اسمبلی کا بارشوں اور سیلاب سے ملک بھرمیں ہونے والے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.