متحدہ علماء محاذ کے تحت بھارتی جارحیت کیخلاف یوم احتجاج منایاگیا

ے زائد مساجد میں محاذ میں شامل مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ نے بھارتی 5طیارے،25ڈرون گرانے پرافواج کو خراج تحسین پیش کیا

جمعہ 9 مئی 2025 16:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء) متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمدامین انصاری کی اپیل پر جمعہ کو پاکستان پر بھارتی جارحیت مساجد ،مدارس اور شہریوں پر وحشیانہ میزائل حملوں کیخلاف یوم احتجاج منایا گیا۔ اس موقع پر شہر کی 300سے زائد مساجد میں محاذ میں شامل مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ نے افواج پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے منہ توڑ جواب میں 5جدید طیارے اور 25ڈرون مارگرانے اورکم از کم 50انڈین آرمی کے اہلکاروں کو واصل جہنم کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری غیرت مند ،جرأتمند بہادر افواج اسلامی ایٹمی پاکستان سمیت عالم اسلام کا دفاعی حصار ہے۔

ملک و قوم کا عظیم سرمایہ اور فخر و ناز ہے ۔

(جاری ہے)

علماء مشائخ اور پوری قوم بلاامتیاز رنگ مسلک بھارتی جارحیت کیخلاف دفاع وطن کیلئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہر قسم کی قربانیوں کیلئے تیار ہیں۔گائے کا پیشاب پینے اور گوبر کھانے والے مودی موذی ذریت دودھ ،شہد ،آب زم زم پینے والے اور گائے سمیت حلال جانوروں اور پرندوں کاگوشت کھانے اور شہادت کا جذبہ رکھنے والے مجاہدین اسلام کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

اسلام کے نام پر معرض وجود میں آنے والی نعمت خداوندی ریاست پاکستان تاقیامت قائم ، باقی و محفوظ رہے گی جس کے ذریعے کشمیر و فلسطین اوردنیا بھر کی مسلم اقلیتوں کو آزادی ،خودمختاری و بحالی جیسی نعمتیں میسر ہوں گی۔ اقوام متحدہ پاکستان میں بلاجواز جارحیت کیخلاف فوری ایکشن لے۔ علماء نے خطے میں قیام امن اور ثالثی کیلئے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کے پاکستان و بھارت کے دوروں اور ترکیہ کے صدر طیب اردگان کی جانب سے ہر سطح پر پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا خیرمقدم کیا۔

علماء نے مسلم ممالک سے بھارت کیساتھ سفارتی تعلقات منقطع اور مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔ شہداء و زخمیوں سے تعزیت وہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔اجتماعات سے یادگار اسلاف مولانا قاری اللہ داد ،پروفیسر مولانا حافظ محمد سلفی،علامہ پیر سید محمدازہر علی شاہ ہمدانی،محاذکے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمدامین انصاری،چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی سلفی، مرکزی صدرعلامہ مرزایوسف حسین، شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان ترک، شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد دائود، صاحبزادہ مولانا منظرالحق تھانوی، علامہ خواجہ احمد الرحمن یار خان، مفسرقرآن علامہ مفتی روشن دین الرشیدی،علامہ سید سجاد شبیر رضوی، علامہ حسن شریفی،علامہ زاہد حسین ہاشمی مشہدی،مولانا مفتی محمد ابوبکر انصاری،مولانا مفتی عطاء الرحمن قریشی،مولانا شفقت الرحمن، مولانا مفتی عبدالصمد درخواستی، مولانا حسین احمد درخواستی،مولانا مفتی وجیہہ الدین،علامہ عبدالماجد فاروقی، علامہ مفتی عبدالغفور اشرفی،علامہ اظہر فاروقی، مولانا محمد ابراہیم چترالی، مولانا مفتی اسدالحق چترالی،مفتی شبیر احمد، مفتی منیب الرحمن بنوری ، مولانا مفتی اکبر شاہ ہاشمی ، مولانا عبدالعلیم اثر سواتی و دیگر نے اپنے خطاب میں بھارتی جارحیت کی مذمت اور افواج پاکستان سے یکجہتی کااظہارکیا۔