
پاکستان کے نوجوان بھارتی میڈیا کی ڈس انفارمیشن کا مقابلہ کرنے کے لئے سوشل میڈیا کے ذریعے سچ کو دنیا کے سامنے لائیں، بلاول بھٹو زرداری
جمعہ 9 مئی 2025 21:54

(جاری ہے)
اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل ہمایوں خان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری بھی موجود تھے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کے عوام سیاسی، سماجی اور صوبائی تقسیم سے بالاتر ہوکر بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک پیج پر ہیں، قوم اگلے محاذوں پر ملک کا دفاع کرنے والے بری، بحری اور فضائی افواج کے جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے، یہ وقت ہے کہ ہم تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پوری دنیا کو متحد ہونے کا پیغام دیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے سچ کو چھپانے کیلئے پاکستان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور میڈیا ہاؤسز پر پابندی لگائی ہے، بھارتی عوام تک سچ کی رسائی روکنے کے لئے تمام ممکنہ ذرائع پر پابندی لگادینے کا اوچھا ہتھکنڈہ بھارتی حکومت کی بوکھلاہٹ کا اظہار ہے، پاکستان کے نوجوان بھارتی میڈیا کی ڈس انفارمیشن کا مقابلہ کرنے کے لئے سوشل میڈیا کے ذریعے سچ کو دنیا کے سامنے لائیں، یہ وقت ہے کہ ملک کا ہر فرد اپنی اپنی صلاحیتوں کے مطابق دفاعِ پاکستان میں اپنا کردار ادا کرے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ پاکستان پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کی تنظیم 26 مئی کو بھارتی جارحیت کے خلاف پشاور میں ریلی کا انعقاد کرے۔ دریں اثناء چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری شازی خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ابرار سعید اور ہزارہ ڈویژن کے صدر ملک فاروق ، ضلع ایبٹ آباد کے صدر سید سلیم شاہ، ضلع ہری پور کے صدر جہانزیب خان اور ضلع راولپنڈی کے صدر افتخار شہزادہ ، رکن قومی اسمبلی قاسم گیلانی، سابق رکن قومی اسمبلی رضا ربانی کھر، پی پی 215 سے پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر شکیل لابر، موسیٰ لابر اور میاں خالد حمید نے بھی ملاقات کی۔مزید اہم خبریں
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا، نوٹی فکیشن جاری
-
ایرانی سپریم لیڈرکو قتل کرنے کے اسرائیلی منصوبے کا انکشاف، صدر ٹرمپ نے پلان رد کردیا
-
ایران اور اسرائیل کے ایک دوسرے پر شدید میزائل حملے جاری
-
ایران کا اسرائیلی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر میزائل حملہ
-
ایران اور اسرائیل جلد معاہدہ کریں گے، امریکی صدر کا دعویٰ
-
مشرق وسطیٰ: کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کریں گے، جرمن وزیر خارجہ
-
ملک کے 5 فیصد امیر ترین گھرانوں کی جانب سے 1600 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف
-
یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں تیزی
-
’کچھ بھی باقی نہیں بچا‘: ایرانی حملے سے نبردآزما اسرائیلی
-
بھارتی ہیلی کاپٹر حادثات، فضائی عملے کی صلاحیتوں پر سنگین سوال اٹھنے لگے
-
ایران کے میزائل حملوں میں گیس اور تیل کی ترسیلی لائنوں کو نقصان پہنچا ہے.اسرائیل کا اعتراف
-
ایران کا آپریشن ”علی ابن طالب“کے تحت جدید میزائل سسٹمزسے اسرائیل پر حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.