
عوام سیاسی، سماجی اور صوبائی تقسیم سے بالاتر ہوکر بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک پیج پر ہیں،بلاول بھٹو زر داری
قوم اگلے محاذوں پر ملک کا دفاع کرنے والے بری، بحری اور فضائی افواج کے جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے، چیئر مین پیپلز پارٹی
جمعہ 9 مئی 2025 22:32

(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ پاکستان کے عوام سیاسی، سماجی اور صوبائی تقسیم سے بالاتر ہوکر بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک پیج پر ہیں۔
انہوںنے کہاکہ قوم اگلے محاذوں پر ملک کا دفاع کرنے والے بری، بحری اور فضائی افواج کے جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ یہ وقت ہے کہ ہم تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پوری دنیا کو متحد ہونے کا پیغام دیں۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی حکومت نے سچ کو چھپانے کیلئے پاکستان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور میڈیا ہاؤسز پر پابندی لگائی ہے۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ بھارتی عوام تک سچ کی رسائی روکنے کے لئے تمام ممکنہ ذرائع پر پابندی لگادینے کا اوچھا ہتھکنڈہ بھارتی حکومت کی بوکھلاہٹ کا اظہار ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے نوجوان بھارتی میڈیا کی ڈس انفارمیشن کا مقابلہ کرنے کے لئے سوشل میڈیا کے ذریعے سچ کو دنیا کے سامنے لائیں۔ انہوںنے کہاکہ یہ وقت ہے کہ ملک کا ہر فرد اپنی اپنی صلاحیتوں کے مطابق دفاعِ پاکستان میں اپنا کردار ادا کرے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کی تنظیم 26 مئی کو بھارتی جارحیت کے خلاف پشاور میں ریلی کا انعقاد کرے۔اعلامیہ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکریٹری شازی خان، ڈپٹی جنرل سیکریٹری ابرار سعید اور ہزارہ ڈویڑن کے صدر ملک فاروق نے ملاقات کی۔بلاول بھٹو زرداری سے ضلع ایبٹ آباد کے صدر سید سلیم شاہ، ضلع ہری پور کے صدر جہانزیب خان اور ضلع راولپنڈی کے صدر افتخار شہزادہ نے بھی ملاقات کی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سابق رکن قومی اسمبلی رضا ربانی کھر، پی پی 215 سے پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر شکیل لابر، موسیٰ لابر اور میاں خالد حمید نے ملاقات کی۔مزید اہم خبریں
-
دریا کنارے طاقتور شخصیات کی اراضی بچانے کیلئے پوری پوری بستیاں اجاڑ دی گئیں
-
سیلاب کے متاثرہ علاقوں میں حکومت کی امدادی سرگرمیوں کا اثر کہیں بھی نظر نہیں آرہا
-
ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر کا سیلاب متاثرین کیلئے 3ملین ڈالر کی ہنگامی امداد کا اعلان
-
ملک میں ڈیمز کیوں نہیں بنتے؟ کیونکہ ہر ڈیم سیاست کی نذر ہوجاتا ہے
-
حالیہ تباہ کن سیلاب کی وجہ سے اب تک 15 ارب ڈالرز سے زائد کے نقصان کا اندازہ ہے
-
"علیم خان نے راوی کی حدود میں 300 ایکڑ زمین لی جو غیر قانونی تھی
-
راوی میں سیلابی صورتحال سے لاہور سٹی ،رائیونڈ کے متاثر ہونے کا خدشہ تاحال موجود
-
شدید بارشوں اور سیلاب سے ٹیکس ریونیو پر منفی اثرات کا خدشہ
-
پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں اسکولوں کوبند کرنے یا کھولنے کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو سونپ دیا گیا
-
دریائے راوی میں پانی کی سطح بلند ترین ریکارڈ، 2 لاکھ 20ہزار کیوسک پانی کا نکاس ہوا
-
پنجاب میں سیلابی صورتحال، غیر محفوظ علاقوں سے آبادی کے فوری انخلاء کا فیصلہ
-
پی ٹی آئی کا عمران خان اوربشریٰ بی بی کی صحت کے حوالے سے حکومت و عدلیہ کے رویے پرشدید اظہارِتشویش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.