سربراہ پاکستان سنی تحریک کی اپیل پر جمعة المبارک کو ملک بھر میں "یوم عزم جہاد" کے طور پر منایا گیا

پاک فوج تم اپنی طاقت رکھتے ہو ہم بھی تمہاری طاقت ہیں پوری قوم شانہ بشانہ کھڑے ہوکر بھارت کو عبرت کا نشان بنائینگے ،شاہد غوری

جمعہ 9 مئی 2025 20:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)پاکستان سنی تحریک کی اپیل پر جمعة المبارک کو ملک بھر میں "یوم عزم جہاد" کے طور پر منایا گیا ،سربراہ PSTشاداب رضا نقشبندی کیاپیل پر مساجدوں میں بھارت کے خلاف قراردادیں منظور کی گئیںبھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا عزم کیا گیا ،پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہو کر ملکی سلامتی ودفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا ،نائب سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاہد غوری نی" یوم عزم جہاد -"کے سلسلے میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی تمہاری جارحیت کا دفاع کررہے ہیں پاک فوج نے جس دن حملہ کیا بھارت تباہ ہوجائیگا،پاکستان کی عوام یکجہتی کے ساتھ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،قوم کو جب بھی پاک فوج نے آواز دی انشاء اللہ وطن عزیز کی سلامتی ودفاع کیلئے شہادت کے جذبے سے سرشار ہوکر پہلی صف میں کھڑے ہونگے ،بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے غزوہ ہند کا آغاز کردیا بھارت کی بربادی اس کا مقدر ہے ،بھارتی حکمرانوں کو بیڑیوں میں جکڑ کر پاکستان کا پرچم پورے ہندوستان پر لہرائینگے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم عزم جہاد کے سلسلے میں نماز جمعہ کے اجتماع سے قطب عالم شاہ بخاری مسجد میں خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر مرکزی رہنما فہیم الدین شیخ ،کراچی رابطہ کمیٹی کے ارکان انور سجاد قادری ،محمد عامر قادری ودیگر موجود تھے اس موقع پر علامہ فرقان قادری نے بھی خطاب کیا ،محمد شاہد غوری کا کہنا تھا کہ پاک فوج تم اپنی طاقت رکھتے ہو ہم بھی تمہاری طاقت ہیں پوری قوم شانہ بشانہ کھڑے ہوکر بھارت کو عبرت کا نشان بنائینگے ،اسلام کا دفاع بھی پاکستان سے ہوگے آج دنیا بھر کی سیاست کا مرکز پاکستان بناہوا ہے ،پوری دنیا میں کہیں جنگ نہیں ہے فلسطین اور پاکستان پر جارحیت کی جارہی ہے ،پاکستان کے عوام جہاد کا جذبہ رکھتے ہیں اور اس چنگاری کو ختم ہونے نہیں دینگے ،جہاد کے ذریعے پاکستان اور اسلام کے دشمنوں کو نیست ونابود کرینگے ،پاکستان کی سلامتی کیلئے خون کا آخری قطرہ تک بہادینگے ،بھارت ،اسرائیل اور یہود ونصاری ٰکو اگر کسی سے خطرہ ہے تو وہ پاکستان ہے ،پاکستان عشقان رسول کا ملک ہے اور یہ شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ہے ،پاکستان کے عوام بھارت کو مزہ چکھانے کیلئے جذبہ جہاد کے عزم سے سرشار ہیں۔