
امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی اپیل پر بھارتی جارحیت و بزدلانہ کارروائی کے خلاف بھر میں ''یوم عزم'' منایا گیا
جمعہ 9 مئی 2025 23:40
(جاری ہے)
شرکا نے بھارتی جارحیت کا موثر جواب دینے پر پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی اور دشمن کو مزید سبق سکھانے کا مطالبہ کیا۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ قوم بھارت کی بزدلانہ کارروائی سے ہونے والی شہادتوں کے بدلے کی منتظر ہے، دشمن کو جواب دینا پاکستان کا استحقاق ہے۔ مودی کی فاشسٹ حکومت کو ایسا سبق سکھایا جائے کہ اسے دوبارہ ایسی حرکت کی جرأت نہ ہو۔ وفاقی دارالحکومت میں امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے مظاہرہ کی قیادت کی، لاہور میں منصورہ مرکز کے باہر ہونے والے مظاہرے سے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن، امیر لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے خطاب کیا۔ کراچی میں امیر ضلع منعم ظفر نے لسبیلہ چوک نعمان مسجد کے باہر احتجاجی مظاہرے کی قیادت کی۔ پشاور میں جماعت اسلامی کے ضلعی دفتر نشترآباد سے امیر ضلع بحراللہ خان ایڈووکیٹ کی قیادت میں پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی جس میں شدید گرمی کے باوجود بڑی تعداد میں نوجوانوں،تاجروں اور اہلیان شہر نے شرکت کی۔ ریلی ہشت نگری چوک سے جی ٹی روڈکے راستے پشاور کینٹ پہنچی جہاں پر مین صدر روڈ پر شرکا سے امیر ضلع و دیگر قائدین نے خطاب کیا۔ دیر پائن تیمر گرہ میں نکالی جانے والی ریلی سے امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا شمالی عنایت اللہ خان نے خطاب کیا۔ امیر خیبرپختونخوا وسطی عبدالواسع نے نوشہرہ میں یوم عزم کے سلسلہ میں نکالی جانے والی بڑی ریلی کی قیادت کی۔ کوئٹہ، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، حیدرآباد، بنوں، دیرپائن، نوشہرہ، بنوں، ساہیوال، گوجرانوالہ، مردان،صوابی،چارسدہ، اندرون سندھ اور دیگر مقامات پر بھی نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد ریلیوں کا انعقاد ہوا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور اس کی حفاظت کرنا ہر پاکستانی اپنا فرض سمجھتا ہے،جذبہ ایمانی سے سرشار جانباز پائلٹوں نے بھارت کے رافیل طیارے مارگرائے اور دنیا کو حیران کردیا ہے، حکومت سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر کل جماعتی کانفرنس بلائے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ قومی یکجہتی کے لیے تمام مناسب اور فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔
مزید قومی خبریں
-
دونوں ممالک میں دیرینہ مسائل کے حل کیلئے سازگار ماحول پیدا ہوگا
-
پاک بھارت جنگ بندی کے باوجود ملک بھر کی 150 پروازیں منسوخ
-
بھارت کو پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں پر حیرت ہوئی ہوگی، دفاعی تجزیہ کارحیران
-
وزیراعظم کا آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر آج یومِ تشکر منانے کا اعلان
-
بھارت نے جارحیت جاری رکھی تو سنگین نتائج بھگتے گا،وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ خان
-
بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پوری پاکستانی قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ،امریکی وزیر خارجہ کا پاکستان پر بھارتی حملوں کے بعد کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بھارت کی ہر جارحیت کا جواب دیا جائے گا، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف
-
ملک بھر میں ٹرین آپریشن بلا تعطل جاری ہے، وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی
-
پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن کی بھارت کی اشتعال انگیزی پر تنقید، قومی دفاعی صلاحیتوں کا اعتراف
-
پاک فوج نے بھارت کے خلاف کامیاب آپریشن کرکے قوم کاسرفخر سے بلند کردیا، ڈاکٹرراغب حسین نعیمی
-
آپریشن بنیان المرصوص پاک افواج اور فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کااعتراف ہے، میر سرفراز بگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.