Live Updates

مصطفی قریشی کان فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسو سی ایشن کی جانب سے اپنی سالگرہ کی تقریب منسوخ کرنے کا اعلان

ہفتہ 10 مئی 2025 21:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2025ء)پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اور مایہ ناز اداکار مصطفی قریشی نے پاکستان فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسو سی ایشن کی جانب سے کراچی پریس کلب میں اپنی سالگرہ کی تقریب منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے میں فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسو سی ایشن اور پریس کلب کے ممبران کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے کلب میں کیک کٹنگ کا اہتما م کیا مگر ایک ایسے وقت میں جب ہمارا ملک حالت جنگ میں ہیں مکار دشمن بھارت جارحیت کرتے ہوئے ہمارے معصوم بچوں اور شہریوں کو شہید کر رہا ہمارے دل افسردہ ہیں میری دنیا بھر کے پاکستان، یورپ ، گلف مشرقی پنجاب کے اپنے پرستاروں سے درخواست ہے کہ وہ Happy birthday کے بجائے Happy Pakistan کے پیغامات بھیجیں کیونکہ ہم سب کے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے جس کی خاطر ہم اپنی جانیں بھی قربان کرنے کو تیار ہیں ہمارا دشمن نریندر مودی یہ نہیں جانتا کہ اس نے کس قوم کو للکارا ہے جو شہادت کو اعزاز سمجھتی ہے ،مصطفی قریشی نے مزید کہا کہ ہم فنکاروں نے 1965 کی جنگ میں اپنے فوجیوں کے شانہ بشانہ جنگ میں حصہ لیا تھا اور سرحدوں پر جاکر جنگی ترانے گائے تھے اور اب بھی ضرورت پڑی تو ہم اپنی پاک فوج کے شانہ شانہ ساتھ مل کر اگلے مورچوں پر جا کر فوجی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کرینگے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات