
پاکستانی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے مکمل طور پر بحال کر دی گئی
ملک کے تمام ائیرپورٹس معمول کے فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں، ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی
محمد علی
ہفتہ 10 مئی 2025
19:01

(جاری ہے)
جبکہ پاکستان میں فضائی بندش کے خاتمے کے ساتھ ہی پی ائی اے کا آپریشن بحال ہونا شروع ہوگیا۔
پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے بعد وزارت مذہبی امور کا بھی اہم بیان سامنے آیا ہے۔ ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ حج پروازیں اب سے شیڈول کے مطابق سعودی عرب روانہ ہوں گی۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے ہفتہ کو جاری بیان میں کہا کہ پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کیلئے مکمل بحال کردی گئی ہے اس لئے حج آپریشن بھی شیڈول کے مطابق بحال ہوگیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ فلائٹ آپریشن کی وقتاً فوقتاً بندش کے باعث مجموعی طور پر 10 حج پروازیں منسوخ ہوئیں،جن میں سے لاہور سے تین، اسلام آباد سے دو جبکہ کراچی اور ملتان سے ایک، ایک حج پرواز منسوخ ہوئی ہے۔ ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا کہ فلائٹس منسوخی کے باعث 2 ہزار 290 عازمین کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔ ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا کہ ایک ہزار 277 عازمین کو خصوصی پروازوں کے ذریعے روانہ کیا جاچکا ہے، رہ جانے والے ایک ہزار 13 عازمین کو جلد خصوصی پروازوں کے ذریعے سعودی عرب روانہ کردیا جائے گا- ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا کہ اب تک 19 ہزار 669پاکستانی عازمین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں- ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا کہ عازمین حج پروازوں کی معلومات کیلئے متعلقہ حاجی کیمپوں سے رابطے میں رہیں۔مزید اہم خبریں
-
عالمی منڈی کے حساب سے ڈیزل کی قیمت 13روپے بڑھی ، لیکن حکومت نے 10روپے اضافہ کیا
-
حکومت نے سابق صدور اوران کی بیواؤں کو پنشن پر ٹیکس میں چھوٹ دے دی
-
پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک بھر میں ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کر دیا
-
حکومت کا ملک کے تمام یوٹیلٹی اسٹور بند کرنے کا فیصلہ
-
پی ٹی آئی کے جیل میں قید سینئررہنماؤں نے مذاکرات کیلئے خط ارسال کردیا
-
نئے سال کے پہلے ہی دن عوام پر 312 ارب کے نئے ٹیکس لگا دیے گئے
-
خیبر پختونخوا میں قانون کی عملداری کمزور، ایچ آر سی پی
-
بھارت: سیکولرزم پر نیا تنازعہ: جمہوری اقدار کے لیے خطرہ؟
-
پاکستان: سپریم کورٹ ریزرو سیٹ کا فیصلہ، خود کورٹ کے اختیار کو چیلنج
-
حکومت نے بجٹ کے بعد رات کی تاریکی میں پٹرول بم گِراکر عوام پر ایک اور ظلم کیا
-
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
پہلے پی ٹی آئی کا منڈیٹ چوری ہوا، اب مال غنیمت سمجھ کر مخصوص نشستیں تقسیم کی گئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.