Live Updates

پاک بھارت کشیدگی، باچا خان ائر انٹر نیشنل ائر پورٹ پشاور پر فلائٹ آپریشن روک دیا گیا

ہفتہ 10 مئی 2025 22:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2025ء)پاک بھارت کشیدگی، باچا خان ائر انٹر نیشنل ائر پورٹ پشاور پر فلائٹ آپریشن روک دیا گیا ، شارجہ، دبئی اور ریاض کو جانے والی پروازیں ملتوی کردی گئیں۔

(جاری ہے)

سول ایو ی ایشن حکام کے مطابق پشاور کے باچا خان انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا ہے ، شارجہ، دبئی اور ریاض کو جانے والی پروازیں ملتوی کردی گئیں ،پی آئی اے ،عربیہ اور دیگر پروازیں ملتوی کردی گئی ہیں ،عربیہ کی 7 بجکر 10 منٹ پر جانے والی پرواز ،پی آئی اے کی 7 بجکر 50 منٹ پر دوبئی جانے والی پرواز اورنجی ائر لائن کی ریاض کے لئے دوپہر 2 بجکر50 منٹ پر جانے والی پرواز بھی ملتوی کر دی گئی ہیں ،پروازیں دن 12 بجے تک ملتوی کی گئی ہیںتاہم کسی بھی ہنگامی صورت حال کے لئے باچا خان انٹر نیشنل ائر پورٹ کھلا ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات