راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں یوم تشکر پر ریلی چکوٹھی سیز فائر لائن پہنچی

چکوٹھی بازار میں شرکا نے پرجوش نعرے بازی پاک فوج زندہ باد پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے

اتوار 11 مئی 2025 16:35

سلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2025ء)سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں یوم تشکر پر ریلی چکوٹھی سیز فائر لائن پہنچ گئی ۔چکوٹھی بازار میں شرکا نے پرجوش نعرے بازی پاک فوج زندہ باد پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے،راجہ فاروق حیدر نے اگلے محاذ پر موجود مسلح افواج کے جوانوں کوہار پہناے جیت کی مٹھائی پیش کی ۔

(جاری ہے)

راجہ فارو ق حیدر نے کہاکہ تائید ایزدی سے افواج پاکستان نے اپنے سے تین گنا بڑے دشمن کو شکست فاش دی ہے ۔ انہوںنے کہاہک ساری دنیا نے دیکھ لیا کہ کس طرح ہماری مسلح افواج نے انتہائی مہارت سے دشمن کو چاروں شانے چت کیا ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی بری فوج،پاک فضائیہ،پاک بحریہ نے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے ہندوستان گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوا ۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی کمال حکمت عملی سے ہندوستان کو دنیا میں ہزیمت اٹھانا پڑی۔ انہوںنے کہاکہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا تب تک مستقل بنیادوں پر امن کسی صورت قائم نہیں ہوسکتا ۔