بھارت کاغرور اور گھمنڈاور پاکستان سے مذاکرات نہ کرنے کی ہٹ دھرمی خاک میں مل گیا،سربراہ پاکستان سنی تحریک

بھارتی میڈیا کا ڈرامہ اور کھیل پہلگام واقعہ کی طرح بے نقاب ہوگیا ہے،شاداب رضا نقشبندی کا یوم تشکر کے موقع پر پیغام

اتوار 11 مئی 2025 20:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2025ء)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں دشمن کی حماقت کا جواب پوری طاقت سیدینے کا عزم کرتے ہیں،پاک فوج کی جرأت وبہادری اور ملک کے عوام کی یکجہتی دشمن کیلئے ایٹم بم سے زیادہ خطرناک ثابت ہوئی ،پاکستان کی افواج پر پوری قوم کو فخرہے گرانقدر قربانیوں پر سلام پیش کرتے ہیں ، ملک کے عوام نے اتحاد ویکجہتی کا مثالی مظاہرہ کرکے دشمن ملک کے حوصلے پست کردیئے،بھارت کاغرور اور گھمنڈاور پاکستان سے مذاکرات نہ کرنے کی ہٹ دھرمی خاک میں مل گیا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے آپریشن بنیان مرصوص کی بھرپور کامیابی یوم تشکر مناتے ہوئے اپنے پیغام میں کیا ،شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ پاکستان کی عوام اور فوج ملک کی سلامتی ودفاع کیلئے جذبہ شہادت سے سرشار ہوتے ہیں ،بھارتی میڈیا کا ڈرامہ اور کھیل پہلگام واقعہ کی طرح بے نقاب ہوگیا ہے،پاکستان حقیقت پسند ملک ہے جو حقائق کو دنیا کے سامنے لاکر انساف وسچائی کا پرچم بلند کئے ہوئے ہے ،پاکستان کی افواج کا دن کی کوئی فوج مقابلہ نہیں کرسکتیکیوں کے یہ جذبہ جہاد کے ساتھ ملک کی سلامتی وفاع کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں ،انہوں کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی فلسطین وغزہ میں جارحیت کو فوری بند کرایا جائے ،فلسطینیوں کو ان کی زمین سے انخلاء پر مجبور کرنا انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ،فلسطین وغزہ میں اسرائیل کی جارحیت اور اقوام متحدہ کی خاموشی سے انصاف کا قتل ہورہا ہے ،نہتے مظلوم فلسطیینیوں کی نسل کشی کا نہ روکنا عالمی برادری ،اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کیلئے سوالیہ نشان ہے ،انہوں نے کہا کہ ظلم وجبر کا نظام کسی طور بھی نہیں چل سکتا ہے ظالم کو ایک دن ضرور ختم ہونا ہے ،اقوام متحدہ عالمی ادارے اپنی روش کو بدلیں انصاف نہ دینے والے ادارے بھی ظالم وجبر کی صف میںآتے ہیں،مسلم ممالک غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی انسانی وغذائی خوراک کی فراہمی کو یقینی بناے کیلئے کردار ادا کریں۔