
اسرائیل کی بے خبری میں امریکا کے حماس سے براہ راست مذکرات
صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے درمیان تعلقات میں کشیدگی بڑھ رہی ہے.برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ
میاں محمد ندیم
پیر 12 مئی 2025
15:49

(جاری ہے)
حالیہ دنوں میں صدر ٹرمپ اور اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کے اشارے بڑھتے جا رہے ہیں جب کہ ٹرمپ ایران کے جوہری ہتھیار تیار کرنے کے خطرے کو مذاکرات کے ذریعے ختم کرنا چاہتے ہیں، نیتن یاہو فوجی کارروائی کو ترجیح دیتے ہیں غزہ کے بارے میں واشنگٹن نے نئی جنگ بندی اور یرغمالی رہائی کے معاہدے کے لیے دباﺅجاری رکھا ہوا ہے جب کہ اسرائیل کی سیکیورٹی کابینہ نے غزہ پر ایک شدید حملے کی منظوری دیدی ہے. این بی سی نیوزنے امریکی ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ صدر ٹرمپ نے نجی طور پر اسرائیل کی حکمت عملی کو بے کار کوشش اور اپنی تعمیر نو کی منصوبہ بندی کے خلاف قرار دیا ہے ادھر ”الجزیرہ“ کے مطابق اسرائیل نے غزہ پر ایڈن الیگزینڈر کی رہائی کے دوران جنگ بندی کے امکانات کو خارج کرتے ہوئے بمباری روکنے سے انکار کر دیا اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے حماس کے زیر حراست امریکی اسرائیلی قیدی ایڈن الیگزینڈر کی رہائی کے لیے کسی بھی طرح کی جنگ بندی پر اتفاق نہیں کیا تھالیکن وہ رہائی کو سہولت فراہم کرنے کے لیے محفوظ راہداری فراہم کرے گا. دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ پر بمباری جاری رکھی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں سکول میں قائم کی گئی پناہ گاہ میں کم از کم 17 فلسطینی شہید ہوئے جب کہ غزہ پٹی کا مکمل محاصرہ 71 ویں دن میں داخل ہو گیا ہے اسرائیل کی غزہ پر جنگ کے نتیجے میں غزہ کی صحت کی وزارت کے مطابق کم از کم 52 ہزار 862 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 19 ہزار 648 زخمی ہوچکے ہیں حکومت کے میڈیا دفتر نے شہدا کی تعداد 61 ہزار 700 سے زائد بتائی ہے اور کہا ہے کہ ملبے کے نیچے ہزاروں افراد لاپتہ ہیں جنہیں مردہ تصور کیا جارہا ہے. الجزیرہ کا کہنا ہے کہ غزہ کی پوری آبادی قحط کے خطرے میں ہے، 5 لاکھ افراد بھوک کا سامنا کر رہے ہیں بھوک کی مانیٹرنگ کرنے والے ایک عالمی ادارے نے کہا ہے کہ غذائی تحفظ کے مرحلے کی درجہ بندی سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ نتائج آخری بار اکتوبر 2024 میں کی گئی تشخیص کے بعد بڑے بگاڑ کی نشاندہی کرتے ہیں تازہ ترین رپورٹ میں یکم اپریل سے 10 مئی 2025 کے دورانیے کا تجزیہ کیا اور کلیدی نتائج کے خلاصے کے مطابق ستمبر 2025 تک کی صورت حال کی پیشگوئی کی گئی ہے.
مزید اہم خبریں
-
اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے، پورا پاکستان جانتا ہے میں 60 ہزار ووٹوں سے جیتی اور خواجہ آصف کو ذلت آمیز شکست ہوئی
-
مودی سرکار کیلئے اب بہتر ہو گا وہ اپنے رافیل طیاروں کی راکھ کا سیندور سر پر لگائے
-
ن لیگ، پیپلزپارٹی اور اسٹیبلشمنٹ ایک دوسرے کے ساتھ بالکل آسودہ ہیں
-
پی ٹی آئی کو الیکشن لڑنے کا کوئی فائدہ نہیں، بس کچھ لوگ ٹکٹوں سے پیسے کمائیں گے
-
خواجہ آصف نے جو الزام عائد کیا اس پر انکوائری نہیں کارروائی کرنا پڑے گی
-
چینی بحران حکومت کے چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دینے سے پیدا ہوا
-
حکومت ساڑھے 3 سال بعد بھی نیلم جہلم ڈیم سے بجلی کی پیداوار بحال کرنے میں ناکام
-
ملک کی اعلٰی ترین عدالت میں زیر التوا کیسز کی تعداد 57 ہزار سے تجاوز
-
جرمنی میں ایک نمائش کے ذریعے برہنہ پن کو جنسی تصور سے الگ کرنے کی کوشش
-
اراکین پنجاب اسمبلی نے صرف 1 سال میں 15 کروڑ روپے کی بجلی خرچ کر ڈالی
-
آئی پی پیز سے معاہدوں کے باوجود حکومت بجلی کی قیمت کم نہیں کررہی
-
اسرائیل غزہ پر مکمل قبضہ کرنے کا منصوبہ ترک کرے، وولکر ترک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.