سانحہ 12 مئی کے شہدا سیاسی جمہوری ہیروز ہیں ،یہ دن ہمیشہ ایک سیاہ دن کے طور پر یاد رہے گا، نیئر حسین بخاری

پیر 12 مئی 2025 18:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرنز کے سیکرٹری جنرل سید میر حسین بخاری نے سانحہ 12 مئی کی برسی پر پیغام میں کہا ہے کہ12 مئی سانحہ کے شہداء جمہوریت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،سانحہ 12 مئء کے شہدا سیاسی جمہوری ہیروز ہیں ،یہ دن ہمیشہ ایک سیاہ دن کے طور پر یاد رہے گا شہداء کو نہیں بھولے نہ قوم نے فراموش کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بے مثال لیڈر بے نظیر بھٹو شہید کے متوالے شہید جمہوریت کی ڈھال بنے شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو اور جمہوری پروانے تاریخ میں زندہ جاوید اور دشمنان جمہور تاریخ کے کوڑے دان میں ہیں ،شہداء کا خون آج بھی ظلم کے خلاف مزاحمت کی ایک توانا علامت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آئینی باالادستی آزاد عدلیہ اورجمہوریت کے ساتھ کھڑے درجنوں پرامن بے گناہ جمہوری کارکنوں کو شہید اور سینکڑوں کو زخمی کیا گیا۔ نیر بخاری نے کیا کہ پیپلز پارٹی سانحہ 12 مئی کے شہداء کے خاندانوں کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے ،آنے والی نسلیں بھی سانحہ 12 مئی کے المناک دن کے مجرموں کی ہمیشہ مذمت کرتی رہیں گی ،خون آشام دن کی تلخ یادیں آج بھی تازہ ہیں۔