Live Updates

پاک بھارت کشیدگی کے بعد کی صورتحال پر آئی ایم ایف سے رابطے کا فیصلہ

پیر 12 مئی 2025 22:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء)پاکستان نے بھارت کے ساتھ کشیدگی کے بعد کی صورتحال پر انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق سپر ٹیکس میں کمی پر بھی آئی ایم ایف سے بات چیت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سپر ٹیکس میں کمی نہ ہوئی تو سرمایہ کاری نکل کر دبئی جانے کا خدشہ ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ مختلف عدالتوں میں سپر ٹیکس کے 200 ارب کے مقدمات زیر التوا ہیں۔

یاد رہے کہ 2022ء میں عام آدمی کو ٹیکس سے بچانے کیلئے بڑی صنعتوں پر ٹیکس لگایا گیا تھا،سیمنٹ، اسٹیل، شوگر انڈسٹری، آئل اینڈ گیس اور ایل این جی ٹرمینل پر سپر ٹیکس عائد کیا گیا تھا۔ایف بی آر ذرائع مطابق اس وقت ملک کی بڑی صنعتوں پر ٹیکس کے علاوہ 10 فیصد سپر ٹیکس عائد ہے، 10 فیصد سپر ٹیکس کو ملا کر بڑی صنعتوں پر ٹیکس شرح 39 فیصد ہے۔

(جاری ہے)

ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 8.8 فیصد سے بڑھ کر 10.4 فیصد ہو چکی ہے، جون تک ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 10.6 فیصد پر لے جائیں گے اور اگلے سال کیلئے ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 11 فیصد تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا جائے گا۔

ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق بھارت سے حالیہ جنگ کی وجہ سے دفاعی اخراجات و ضروریات بڑھنے سے متعلق بھی آئی ایم ایف سے بات چیت کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات 14 مئی سے شروع ہونے کا امکان ہے جن میں آئی ایم ایف کے ساتھ نئے بجٹ 26-2025ء کے اہداف پر مشاورت ہوگی۔ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال ٹیکس ریونیو کا ہدف جی ڈی پی کے 11 فیصد رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 14 ہزار ارب روپے سے بڑھانے کا امکان ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات