Live Updates

بھارتی جارحیت، بھارتی گمراہ کن پروپیگنڈا اور فیک نیوز بے نقاب

پیر 12 مئی 2025 19:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء) غیر ملکی میڈیا نے فیکٹ چیک کیساتھ بھارتی اکائونٹس سے شیئر ہونے والی ویڈیوز کو جھوٹا ثابت کردیا ۔کچھ روزقبل بھارتی سوشل میڈیا اکائونٹ سے پاکستان کے شہر سیالکوٹ پر حملے کی ویڈیو شیئر کی گئی تھی۔ فیکٹ چیک کے مطابق بھارتی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی سیالکوٹ پر حملے کی یہ ویڈیو جھوٹ پر مبنی ہے۔

فیکٹ چیک تحقیقات کے مطابق ویڈیو ایک ماہ پرانی اور ممبئی میں گیس سلنڈر کے ہونے والے دھماکے کی تھی۔رپورٹ کے مطابق بھارتی اکائونٹ سے ڈی جی آئی ایس پی آر کی اے آئی سے بنائی گئی فیک ویڈیو بھی شیئرکی گئی۔ ویڈیو میں ڈی جی آئی ایس پی آر کے اصل ادا کئے الفاظ کو اے آئی کی مدد سے بدلا گیا۔بھارتی اکائونٹس سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارتی جارحیت کی حمایت میں ویڈیو بھی شیئر کی گئی۔

(جاری ہے)

فیکٹ چیک سے واضح ہے ویڈیو اے آئی سے بنائی گئی ،امریکی صدر نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا۔ فیک ویڈیوز لوگوں کو اشتعال دلا سکتی ہیں، انہیں شیئر کرنے سے قبل فیکٹ چیک ضرور کرنا چاہیے۔دفاعی ماہرین کے مطابق بھارتی میڈیا نے ہمیشہ گمراہ کن پروپیگنڈا اور جھوٹ پھیلا کر حقائق پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا بھارتی جھوٹ کو بے نقاب کررہا ہے، جس سے بھارت کا اصل اور مکروہ چہرہ سامنے آیا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات