Live Updates

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کیلئے رجسٹریشن کا عمل مکمل

پیر 12 مئی 2025 21:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے لیے رجسٹریشن کا عمل مکمل ہو گیا جس میں ملک بھر سے 4,400 سے زائد تعلیمی اداروں نے شرکت کی۔ رجسٹرڈ اداروں میں 2,939 سکولز، 1,474 کالجز اور 58 خواتین کے کالجز شامل ہیں۔ اگلے مرحلے میں پی سی بی ان رجسٹرڈ اداروں کی چھان بین کرے گا تاکہ باصلاحیت کھلاڑیوں کی نشاندہی کی جا سکے۔

(جاری ہے)

خواتین کے کالجوں کی رجسٹریشن میں سندھ سے 26، پنجاب سے 25، خیبر پختونخوا سے 5 جبکہ فاٹا سے 1 کالج شامل ہے۔ سکولوں کی صوبائی تفصیلات کے مطابق پنجاب سے 1,218، سندھ سے 777، خیبر پختونخوا سے 419، بلوچستان سے 293، فاٹا سے 111، اسلام آباد سے 103 اور آزاد جموں و کشمیر سے 18 سکولز نے رجسٹریشن کرائی ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد پاکستان بھر میں کرکٹ ٹیلنٹ کو تلاش کرنا ہے تاکہ انہیں قومی سطح پر کھیل کو بطور پیشہ اپنانے کے مواقع فراہم کئےجا سکیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات