Live Updates

پاکستان بھارت کے ساتھ کشمیر کے بنیادی مسئلے پر بات کرے گا،وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری

منگل 13 مئی 2025 01:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نےکہا ہےکہ پاکستان بھارت کے ساتھ کشمیر کے بنیادی مسئلے پر بات کرے گا۔ پیر کو ایک نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کے ساتھ کشمیر کا بنیادی مسئلہ حل کرنے کے لیے مذاکرات کی میز پر آنا ہو گا۔

(جاری ہے)

دہشت گردی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خطے میں مستقل امن کو یقینی بنانے کے لیے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بات چیت ایک اچھا قدم ہو گا۔

پاکستانی علاقوں پر حالیہ بھارتی گولہ باری سے متاثر ہونے والوں کی مدد سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہیں تمام ضروری معاوضہ فراہم کیا جائے گا اور یہ معاملہ زیر غور ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی اقوام کی ثالثی کے بعد ہندوستان اور پاکستان کی طرف سے جنگ بندی اس خطے کے لوگوں کے لیے ترقی کے عمل کو تیز کرنے کا ایک سنہری موقع ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات