وزیراعظم کی جانب سے قومی کانفرنس بلانے کا خیر مقدم کرتے ہیں، لیاقت بلوچ

مودی نے ہوش میں آنے کے بعد خطاب میں پھر اپنی قوم کو دھوکا دیا، نائب امیر جماعت اسلامی

منگل 13 مئی 2025 14:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے قومی کانفرنس بلانے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

لیاقت بلوچ نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ کی بحالی اور بھارتی آبی جارحیت کا خاتمہ ہی خطے میں امن لانے گا۔انہوں نے کہا کہ پاک بھارت مذاکرات ہونا اچھی بات ہے لیکن میز پر مضبوط موقف ناگزیر ہے، مودی نے ہوش میں آنے کے بعد خطاب میں پھر اپنی قوم کو دھوکا دیا۔لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ انڈیا کا اپنے ملک میں چناو? میں پاکستان کے خلاف جنگی جنون نہیں چلے گا۔