Live Updates

ریاست جموں و کشمیر میں رائے شماری کروائی جائے گی،شرافت علی خلجی

پاکستان کی بہادر افواج، ایئر فورس اور بحریہ نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے

منگل 13 مئی 2025 15:09

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)مرکزی سیکرٹری اطلاعات ونشریات مسلم لیگ ن یوتھ ونگ آزاد جموں وکشمیر شرافت علی خلجی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اب جب مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ثالثی کا اعلان کیا ہے تو ہندوستان کو بھاگنے کا موقع نہ دیا جائے،1947 کے بعد پہلا سیز فائر ہوا تھا تو ہندوستان نے اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل میں وعدہ کیا تھا کہ ریاست جموں و کشمیر میں رائے شماری کروائی جائے گی، اب 2025 میں دوسرا سیز فائر ہوا ہے جس میں ہندوستان خود منت سماجت کر کے فائر بندی تک آیا ہے، یہ سنہری موقع ضائع نہ ہونے دیا جائے،چیف آف آرمی سٹاف جنرل حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج، ایئر فورس اور پاک بحریہ نے ہندوستان کو تاریخی شکست دی ہے،پاکستان و آزاد جموں و کشمیر سمیت دنیا بھر میں امت مسلمہ نے اللہ پاک کے حضور شکرانے کے نوافل ادا کریں،برنالہ، چھمب، نیلم، لیپہ و دیگر لائن آف کنٹرول کے شہروں میں ہندوستانی فوج سیز فائر کی خلاف ورزی کر رہی ہے،بہت سے کشمیری شہید ہوئے ہیں،حکومت پاکستان عالمی برادری کو آگاہ کرے، پاک فوج کو ہندوستان کے خلاف اللہ پاک نے فتح دی،بہت خوش ہیں،ہم اس دن کا انتظار کر رہے ہیں جب ریاست جموں و کشمیر مکمل آزاد ہو گی۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج، ایئر فورس اور بحریہ نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، قوم میں یہی جذبہ رہا تو مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی دور نہیں ہے،بعدازاں شرافت علی خلجی نے پاک فوج کے شہداء،مقبوضہ جموں وکشمیر کے شہداء،غازیوں اور ہندوستانی فائرنگ و گولاباری سے شہید و زخمی ہونیوالے شہریوں کے لئے دعا کی گئی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات