Live Updates

امریکہ کو اپنی خارجہ پالیسی میں مسئلہ کشمیر کو ترجیح دینا ہوگی‘چودھری شجاعت حسین

دنیا روس یوکرین ، اسرائیل اور فلسطین جیسے تنازعات کے حل میں دلچسپی لے رہی ہے تو کشمیر جیسے اہم مسئلے کو بھی نظرانداز نہ کرے

منگل 13 مئی 2025 17:45

امریکہ کو اپنی خارجہ پالیسی میں مسئلہ کشمیر کو ترجیح دینا ہوگی‘چودھری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء) پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ امریکہ کو اپنی خارجہ پالیسی میں مسئلہ کشمیر کو ترجیح دینا ہوگی تاکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد رکھی جاسکے۔انہوںنے مسئلہ کشمیر جیسے عالمی حساس مسئے پر اپنے بیان میں کہا کہ عالمی طاقتیں واقعی دنیا میں امن کی خواہاں ہیں تو کشمیر جیسے دیرینہ تنازع کو نظرانداز کرنا ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

امریکی صدر کی پاک بھارت جنگ بندی میں دلچسپی حوصلہ افزا اقدام ہے، امید ہے کہ وہ اسی سنجیدگی سے مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل میں بھی عملی دلچسپی اور ترجیحی اقدامات اٹھائیں گے۔چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ دنیا روس یوکرین ، اسرائیل اور فلسطین جیسے تنازعات کے حل میں دلچسپی لے رہی ہے تو وہ کشمیر جیسے اہم مسئلے کو بھی نظرانداز نہ کرے۔انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتیں مصلحتوں سے بالاتر ہو کر جنوبی ایشیائی خطے میں انصاف پر مبنی پالیسی اپنائیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات