
مودی کا خطاب عندیہ دے رہا ہے دشمن نے شکست کو قبول نہیں کیا ،کوئی ایڈونچر کر سکتا ہی: مسرت چیمہ
منگل 13 مئی 2025 22:18

(جاری ہے)
بھارت حملہ کر کے یہ سوچ رہا تھاکہ شاید پاکستان اپنا دفاع نہیں کر سکتا اس کی وجہ یہ تھی مودی یہ سوچ رہا تھاکہ شاید پاکستانی قوم آپس میں لڑ رہی یہ تقسیم ہیں جب ہم حملہ کریں گے یہ متحد نہیں ہو گی ملک کے اندر انتشار پھیلے گا اور ہم کامیاب ہو جائیں گے لیکن اس کے سارے خیالی پلائو منصوبے ناکام ہوئے ۔
انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں غیور قوم اپنی غیور فورسز کے ساتھ مل کر سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنی اور ہم نے دنیا کو بتا دیا کہ ذمہ دار قومیں اورزندہ قومیں مشکل وقت میں اسی طرح کرتی ہیں۔ سوشل میڈیا پاکستانی نوجوانوں نے بغیر کسی تفریق کے صف بندی دکھائی اورپاکستان کو جس طرح کی فتح نصیب ہوئی اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے اپنی عوام سے جو خطاب کیا ہے اس سے واضح ہے کہ بھارت کوشکست اور ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے اوروہ بوکھلا یا ہوا ہے اس لئے ہمیں پیشگی تیار رہنا چاہیے اور اپنے اتحاد کو مضبوط کرنا چاہیے جس کے لئے ہمیں تمام آپسی اختلافات کو ختم کرنا ہوگا ۔ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ ہم یہ سمجھیں کہ باہر سے خطرہ کم ہو گیا ہے اور ہم پھر گتھم گتھا ہوں جس کا پاکستان متحمل نہیں ہوسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پنجاب میں کئی مقامات پر حملہ کیا لیکن پنجاب حکومت کی کسی ترجمان ،کابینہ کے کسی ممبر یا وزیراعلیٰ نے کوئی بیان نہیں آیا جس سے پنجاب کی عوام میں تشویش کی لہر دوڑ ی اور وہ اس کشمکش میںرہے کہ کیوں مودی کا نام نہیں لیا گیا ۔جب بھارت نے جنگ مسلط کی تو قوم نواز شریف کو ڈھونڈتے پھر رہے تھے کہ وہ آئیں اوربیان دیں لیکن جیسے ہی سیز فائر ہوا سب سے پہلے ان کی ٹوئٹ آتی ہے پھر قوم پر واضح ہوا وہ تماشہ دیکھ رہے تھے ۔ انہوںنے کہا کہ قوم کو معلوم ہو گیا ہے کہ پاکستان کے حقیقی وارث کون ہیں ،جن پر یہ لوگ غداری کے ٹائٹل لگاتے لگاتے تھک گئے ثابت ہوا کہ جس طرح ہماری فورسز سر خرو ہوئیںاللہ نے ہمیں بھی سر خرو کیا ، واضح ہو گیا ہم سے زیادہ محب کوئی نہیں ہے کیونکہ ہم نے یہیں رہنا یہی مرنا ہے یہی دفن ہونا ہے ہماری آنے والی نسلوں نے یہاں رہنا ہے ۔جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ حکومت کسانوں کو مودی نہ سمجھے ، گندم کی فصل کا بیڑہ غرق ہو گیا ہے ،مہنگی کھاد ، مہنگے بلوں ، مہنگے بجلی کے بلوں کے ساتھ زراعت نہیں چل سکتی اور میں آنے والے سالوں میں فوڈ سکیورٹی کے حالات دیکھ رہا ہوںاور خدانخواستہ ایسا ہوا تو یہ بہت خطرناک صورتحال ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اسکیموںاورقرعہ اندازی سے باہر نکلے اور کسان کو حقیقی معنوں میں ریلیف دے ۔
مزید قومی خبریں
-
مالی سال 25-2024 میں تجارتی خسارہ 9 فیصد اضافے سے 26.27 ارب ڈالر تک جاپہنچا
-
چوہدری شافع حسین کا منڈی بہائوالدین کا دورہ ،محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
-
ایک اور وعدہ وفا ہوگیا ، مریم نوازراشن کارڈ کی بدولت ہرمحنت کش مستفید ہوگا‘ملک فیصل ایوب کھوکھر
-
نوازشریف سے عمران خان کی ملاقات نہیں ہوسکتی، انہیں تو انکی فیملی نہیں پوچھتی، علیمہ خان
-
پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کو یہ ریفرنسز الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھیجنے کے لیے غلط مشورہ دیا گیا، رضا ربانی
-
گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں گلیشیئر پھٹنے کے خطرات میں اضافہ،محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا
-
وزیر اعظم کی ہدایت، ایران و عراق جانے والے زائرین کے ایشوز کے حل کیلئے قائم خصوصی ٹاسک فورس کا اہم اجلاس
-
صدرمملکت کا کراچی میں عمارت گرنے کے سانحے پر دکھ کا اظہار
-
رانا تنویر حسین کی زیر صدارت اجلاس، کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا
-
محکمے روڈ میپ پر عملدرآمد کیلئے عملی اقدامات کریں، منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر نہ کی جائے، علی امین گنڈاپور
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
-
وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت اجلاس، کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے اقدامات کا جائزہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.