Live Updates

پوری پاکستانی قوم پاک افواج کی بہادری اور قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے،ثروت اعجاز قادری

منگل 13 مئی 2025 20:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر انجینیئر محمد ثروت اعجاز قادری نے بھارتی حکومت اور بھارتی فوج کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دوسروں کے اشارے پر آگ میں نہیں گودا جاتا ہے۔بھارت اب سازشیں کرنا بند کر دے،کیونکہ ظلم جب بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔بھارت نے کشمیریوں پر اور بھارت میں رہنے والے مسلمانوں پر اتنے ظلم کیے ہیں کہ اس کا حساب بھارت نہیں دے پائے گا۔

ہمیں فخر ہے اپنی مسلح افواج اور اپنے تمام دفاعی اداروں پر پوری پاکستانی قوم پاک افواج کی بہادری اور قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔پاکستانی افواج نے جس طرح بھارت کو زیر کیا ہے یہ اس بات کی دلیل ہے کہ ہماری افواج کسی سے کم نہیں ہیں۔ملک کی بقا اور سلامتی کے لیے پوری پاکستانی قوم ہر محاذ پر لڑنے کے لیے تیار ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی افواج کی وجہ سے پوری قوم کے حوصلے بلند ہیں۔

سیز فائر کی آڑ میں اگر بھارت نے کوئی اور پروپیگینڈا کیا تو پھر بھارت ہم سے کسی طرح کے رحم کی امید نہ رکھے۔65 کی جنگ میں بھی بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کی تھی،اور ہماری سرحدیں عبور کرنے کی بھی کوشش کی سرحدیں عبور کرنے کی کوشش کی تھی۔بھارت نے مغربی پاکستان پر بڑے پیمانے پر فوجی حملے کیے تھے۔اس جنگ میں بھی سوویت یونین اور امریکا کی سفارتی مداخلت کے بعد جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا۔

مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان سنی تحریک علامہ بلال سلیم قادری شامی نے بھارت کو اڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دفاعی اداروں کو کمزور سمجھنے والے نے منہ کی کھائی ہے۔بھارتی حکومت اب دوبارہ ایسی غلطی کرنے کی کوشش بھی نہیں کریں گے۔ہمیں پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے اور بین الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی جیسے مسائل سے بھی نمٹنا ہوگا۔

پاکستان نے بھارت کو خبردار کردیا ہے کہ پاکستان کے پانی کا رخ موڑنے کی اگر کوئی بھی کوشش کی گئی تو اسے اعلانِ جنگ سمجھا جائے گا۔کچھ حلقوں نے دعوی کیا ہے کہ ہندو اور مسلمان پرامن انداز میں ساتھ نہیں رہ سکتے لیکن اگر یہ واقعی سچ ہوتا تو قائداعظم کبھی بھی پنجاب اور بنگال کی تقسیم کی سختی سے مخالفت نہ کرتے انہوں نے تصور کیا تھا کہ جس ملک کا خواب انہوں نے دیکھا ہے اس میں ان خطوں میں آباد غیر مسلمانوں کو پاکستان کا مساوی شہری سمجھا جائے گا۔مسئلہ کشمیر کا حل بھی اسی طریقے سے نکالا جائے گا۔پاکستان گورنمنٹ امریکہ سے مطالبہ کرے کہ کشمیر کے حل کے لیے بھی وہ اپنا کردار ادا کرے اگر بات چیت کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل ہو جائے تو یہ بہتر ہوگا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات