Live Updates

پاک بھارت جنگ بندی قائم رہے گی، ممکن ہے امریکہ دونوں ممالک کے رہنماوں کو عشائیہ پر اکٹھا کرلے، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کا ایک تاریخی معاہدہ کیا، پاکستان اور بھارت کو کہا جھگڑا چھوڑیں کچھ تجارت کریں،ان چیزوں کی تجارت کریں جو آپ بہت عمدہ بناتے ہیں، امریکی صدر کا سعودی امریکن سرمایہ کاری فورم سے خطاب

Faisal Alvi فیصل علوی بدھ 14 مئی 2025 10:43

پاک بھارت جنگ بندی قائم رہے گی، ممکن ہے امریکہ دونوں ممالک کے رہنماوں ..
ریاض(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 مئی 2025)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ پاک بھارت جنگ بندی قائم رہے گی اور ممکن ہے امریکہ دونوں ممالک کے رہنماوں کو عشائیہ پر اکٹھا کرلے،شاید ہم پاکستان اوربھارت کو تھوڑا اور قریب لاسکیں ،سعودی امریکن سرمایہ کاری فور م سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو کہا جھگڑا چھوڑیں کچھ تجارت کریں۔

دونوں دوستوں کو کہا کہ نیوکلیئر میزائلوں کے بجائے تجارت کا سوچیں۔ان چیزوں کی تجارت کریں جو آپ بہت عمدہ بناتے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کو قریب لانے کے خواہاں ہیں۔امریکہ نے کامیابی سے پاکستان اور بھارت میں سیز فائر کرایا۔ امید ہے دونوں ملک سیز فائر پر قائم رہیں گے۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کا ایک تاریخی معاہدہ کیا۔

(جاری ہے)

دونوں ملکوں کی لڑائی میں لاکھوں لوگ مارے جا سکتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں بہتری آرہی ہے۔ ممکن ہے امریکہ ان ممالک کے لیڈروں کو ایک جگہ جمع کرلے۔ ہوسکتا ہے ہم پاکستان اور بھارت کو تھوڑا قریب بھی لے آئیں۔ پاکستان اور بھارت ایک ساتھ ڈنر کریں، کیا یہ اچھا نہیں ہوگا؟۔ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ وزیر خارجہ مارکوروبیونے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے میں اہم کردارادا کیا ہے۔

،مارکو روبیو نے جنگ بندی میں بہترین کام کیا۔پاکستان اوربھارت کے درمیان لڑائی میں لاکھوں افراد مارے جا سکتے تھے۔ میں نے پاکستان اوربھارت سے کہا کہ آﺅ تجارت کریں۔ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں بلکہ خود ایک مسئلہ ہے۔ پاک بھارت تنازع ختم کرنا بہت مشکل تھا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بڑھتی جا رہی تھی۔

پاکستان اور بھارت کی قیادتیں مضبوط اور ذہین ہیں۔کچھ ہی روز پہلے میری انتظامیہ تشدد کے بڑھتے واقعات رکوانے کیلئے تاریخی جنگ بندی میں کامیاب ہوئی ہے۔ اس کیلئے تجارت کو بڑی حد تک استعمال کیا۔ ۔دونوں ممالک کے پاس بہت طاقتور، مضبوط اور ذہین لیڈر ہیں۔جنگ رک گئی ہے۔ امید ہے آگے بھی ایسا ہی رہے گا۔ سعودی عرب میں ترقیاتی کاموں کی تعریف کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ریاض دنیا کا دارالحکومت بنتا جا رہا ہے۔ امریکہ اورسعودی عرب کے درمیان تعلقات پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہیں۔سعودی ولی عہد کی تعریف کرتے ہوئے صدرٹرمپ کا کہنا تھا کہ محمد بن سلمان ایک غیر معمولی انسان ہیں ان جیسا کوئی نہیں ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات