Live Updates

ثالثی کیلئے بھارت نے امریکہ سے رابطہ کیا، امریکی و بھارتی صحافیوں کا دعویٰ

ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات مودی کو سیاسی طور پر نقصان پہنچا رہے ہیں، سوشل میڈیا پر امریکی صدر کے بیانات کو پذیرائی ملی ہے، نک رابرٹس،سسشانت سنگھ، بھارت کی جانب سے یہ کہنا کہ پاکستان ثالثی کیلئے امریکہ کے پاس گیا غلط ثابت ہو گیا

Faisal Alvi فیصل علوی بدھ 14 مئی 2025 13:12

ثالثی کیلئے بھارت نے امریکہ سے رابطہ کیا، امریکی و بھارتی صحافیوں کا ..
واشنگٹن ،نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 مئی 2025)امریکی و بھارتی صحافیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ثالثی کیلئے بھارت نے امریکہ سے رابطہ کیا، بھارت کی جانب سے یہ کہنا کہ پاکستان ثالثی کیلئے امریکہ کے پاس گیا غلط ثابت ہو گیا، مودی سرکاری کا جھوٹ بے نقاب ہوگیا،امریکی صدر کے حالیہ بیانات سے پاک بھارت تعلقات سے متعلق ہلچل پیدا ہوئی ہے، امریکی صحافی نک رابرٹس کاکہنا ہے کہ ثالثی کیلئے بھارت نے امریکہ سے رابطہ کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی صحافی سشانت سنگھ نے بھی کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات مودی کو سیاسی طور پر نقصان پہنچا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر امریکی صدر کے بیانات کو پذیرائی ملی ہے۔بھارتی میڈیا ٹرمپ کے بیانات کو غیر موثر کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک اور بھارتی صحافی سدھارتھ کابھی یہ کہنا ہے کہ ثالثی کیلئے مودی نے امریکہ سے خودرابطہ کیاتھا۔

دوسری جانب ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرانے اور جنگ بندی میں اہم کردارادا کیا ہے۔ بھارتی حکومت اس دعوے کو مسلسل رد کرتی آ رہی ہے لیکن امریکی صدر کی باتوں سے ایک بار پھر بھارت کا موقف کمزور ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ ٹرمپ کے بیان نے بھارتی میڈیا کے اس دعوے کو جھٹلا دیاتھا جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان نے ثالثی کیلئے امریکہ سے رابطہ کیا۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے بیانات نئی بحث کو جنم دے چکے ہیں۔یہ پہلا موقع نہیں جب ٹرمپ نے بھارت و پاکستان تعلقات میں ثالثی کا دعویٰ کیا ہو۔ ماضی میں بھی ایسی کوششوں کو بھارت نے غیر ضروری مداخلت قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے کہا تھا کہ اگربھارت اور پاکستان لڑائی روک دیں تو ہم تجارت کریں گے اور اگر آپ دونوںلڑائی نہیں روکیں گے تو پھرتجارت نہیں ہوگی۔

امریکی صدر کایہ بھی کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے ساتھ تجارت کرنے جا رہے تھے۔ٹرمپ نے سعودی عرب میں منعقدہ یو ایس سعودی سرمایہ کاری فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہاتھااگر بھارت اور پاکستان لڑائی بند کر دیں تو ہم ان کے ساتھ تجارت کریں گے۔ صدر ٹرمپ نے واضح کیا تھا کہ ہم پاکستان کے ساتھ بھی بہت تجارت کرنے جا رہے تھے اور بھارت کے ساتھ بھی لیکن اس کیلئے شرط یہی ہے کہ پہلے لڑائی بند کی جائے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات