Live Updates

مولانا فضل الرحمن مظلوم فلسطینیوں کی آواز بن چکے ہیں : جے یو آئی

بدھ 14 مئی 2025 23:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2025ء) امیر جمعیت علمائے اسلام (ف)سٹی لاہور محمد افضل خان، جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ، سالار مولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد، صدر لائرز فورم لاہور محمد ہاشم تہامی ایڈووکیٹ، صدر لائرز فورم سٹی لاہور فیضان شجاع بٹ ایڈووکیٹ، اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مو لانا فضل الرحمن مظلوم فلسطینیوں کی آواز بن چکے ہیں،جے یو آئی (ف) نے چاروں صوبو ں میں اسرائیل مردہ باد مارچ کرکے یہودیوں کی ہو ش اڑا دیئے ہیں،مسلم حکمران خوا ب غفلت سے بیداہور کر مظلوم فلسطینیوں کی آواز سنیں اور انکی مدد کیلئے اقدامات کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ بھارت ناپاک جسارت کر کے فلسطین سے امت مسلمہ کی توجہ ہٹانا چاہتاتھا، بھارت اور اسرائیل مظلوم مسلمانوں کے خون سے اپنی پیاس بجھانے کے عادی ہو چکے ہیں، اسرائیل مسلسل فلسطین کے نہتے مسلمانوں پر بارود برسا رہا ہے جس کی وجہ سے چالیس ہزار سے زائد نہتیمسلمان شہید ہوئے ہیں جن میں اکثریت بچوں کی ہے، مگر عالم اسلام کے حکمران فلسطینی بچوں کی پکار نہیں سن رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کی نصرت اور مدد سے پاک فوج نے چند ہی لمحوں میں بھارتی فوج کا غرور خاک میں ملا دیا۔جہاد کی برکت سے بھارت میں صف ماتم بچ گئی ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات