Live Updates

پاکستان کی معیشت عالمی توجہ کا مرکز بن گئی

عالمی مالیاتی جریدے نے پاکستان کی حالیہ معاشی کارکردگی کو معاشی کرشمہ قرار دے دیا

بدھ 14 مئی 2025 21:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)عالمی شہرت یافتہ مالیاتی جریدے بیرن (Barrons) نے پاکستان کی حالیہ معاشی کارکردگی کو معاشی کرشمہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اقتصادی بحالی کی راہ پر غیر معمولی کامیابی سے گامزن ہے۔ رپورٹ کے مطابق، حالیہ پاک-بھارت سرحدی کشیدگی کے باوجود پاکستان کی معیشت پر اس کا کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔

بیرن کی تفصیلی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر عالمی سرمایہ کاروں نے بروقت پاکستان کی طرف توجہ نہ دی تو مستقبل میں انہیں پچھتانا پڑ سکتا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات نے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے فوجی اتحادیوں کو معیشت کی بہتری کے لیے ایک مضبوط اور مثبت محرک فراہم کیا ہے۔رپورٹ میں نمایاں کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ پاکستان کا اسٹاک انڈیکس تین گنا تک بڑھ چکا ہے، جبکہ 2031 میں میچور ہونے والے پاکستانی یورو بانڈز کی قیمت 40 سینٹ سے بڑھ کر 80 سینٹ تک پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

مہنگائی کی سالانہ شرح جو کچھ عرصہ قبل چالیس فیصد تک جا پہنچی تھی، اب تقریبا صفر کے قریب آ چکی ہے۔گزشتہ سال پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار (GDP) کی شرح نمو 2.5 فیصد تک بحال ہوئی، جبکہ مالیاتی توازن بھی غیر معمولی حد تک بہتر ہوا ہے۔ رپورٹ میں پاکستان کی اقتصادی کارکردگی کو مستقبل میں سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش موقع قرار دیا گیا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات